14.10.2026, 07:37pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ریڈیو پاکستان کے صدر دفتر کے آڈیٹوریم میں مرحوم ساتھیوں کے لیئے ریفرنس
31.01.2016, 07:10am , اتوار (GMT+1)

غزالہ یاسمین سواتی۔ اسلام آباد

 سال نو کے آغاز نے ہم سے نشریات کی دنیا کے بڑے بڑے چھین لیئے جن میں نسرین انجم بھٹی صاحبہ،ممتاز میلسی صاحب،فخر بلوچ  
صاحب ، محمد الیاس صاحب ، شکیل آفریدی صاحب،اقبال جعفری صاحب ، باسط سلیم صدیقی صاحب ،سبط اصغر بلگرامی صاحب اور آفتاب محمود صاحب جیسے درخشندہ ستارے شامل ہیں

ان سب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے مورخہ28 جنوری 2016ء کو زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم ریڈیو پاکستان میں آل پاکستان ریڈیو پروڈیوسرز کی جانب سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں انکے ہمعصر ،جونیئر اور سینیئر ساتھیوں اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔ 

شرکاء میں ۔سابق ڈائریکٹر پروگرامز۔ ستار سید صاحب ،مجتبیٰ عامر صاحب 

سابق کنٹرولرز پروگرام ۔ فخر عالم نعمانی صاحب،محمد شریف شاد صاحب،عبدالحفیظ صاحب ،عبدالقیوم صاحب ،آفتاب اقبال صاحبہ ،سیما صدیقی صاحبہ،سلمان المعظم صاحب 
سابق ڈ پٹی کنٹرولر۔ ریاض قریشی صاحب 

محمد شکیل صاحب (موجودہ سٹیشن ڈائریکٹرمیر پور)فخر عباس صاحب (موجودہ پروگرام مینیجر راولپنڈی)

سب نے ان ساتھیوں کے ساتھ گذرے لمحات کی خوبصورت یادیں،انکے اخلاق و کردار ،کام کے ساتھ وارفتگی،نشریاتی زندگی کے تجربات اور نشیب و فراز،تخلیقات ،سامعین سے وابستگی اور عوامی انداز،دوران پروگرام پیش آمدہ مشکلات اور دلچسپ واقعات اور انکی زندگی کے وہ گوشے جو ہماری نظروں سے بھی اوجھل تھےپر سیر حاصل گفتگو کی،کئی تو یادوں کی گرہیں کھولتے کھولتے جذبات پہ قابو نہ رکھ سکے۔

باسط سلیم صاحب کا پروگرام صبح بخیر ،ممتاز میلسی صاحب کا سٹوڈیو بارہ اور نسرین انجم بھٹی صاحبہ کی مزاحمتی شاعری کا چرچا ہر زبان پہ تھا۔

فخر بلوچ  صاحب کے صاحبزادے نےریڈیو پاکستان کی اس کاوش کو خوب سراہا ،اور اپنی تربیت میں ریڈیو اور اپنے والد کے کردار پرروشنی ڈالی۔

ممتاز میلسی صاحب کے صاحبزادے نےاپنے باپ کو اپنا فخر قرار دیا ۔اور اپنی ماں کی جانب سے کہا کہ وقولو اللناس حسنا اس جملے پہ نہ صرف مرحوم ریڈیو کے اندر بلکہ گھر میں بھی کاربند رہے ۔
انکی مغفرت کے کے لیئے دعا بھی کی گئی

تمام شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ریڈیو پاکستان نے ایک ایسا فورم مہیا کر دیا ہے جہاں دکھ سکھ شیئر کیئے جاسکتے ہیں جبکہ ماضی میں ایسی کوئی روایت نہ تھی ،اس کاوش کے اصل حقدار نوید احمد چوہان صاحب(پروگرام مینیجر) ہیں جنکی کاوشوں سے تعزیتی تقریب کا انعقاد ممکن ہوا۔

:دیگر مضامین
(28.01.2016) باب العلم علی علیہ السلام کے علم کی بابت ارشادات
(27.01.2016) عالمی اخبار کے لیئے معروف شاعر اشفاق حسین کی خصوصی شاعری
(25.01.2016) برطانیہ' طلبہ کے لیے دنیا کا مہنگا ترین ملک بتایا جاتا ہے
(21.01.2016) مسلمان اور اسلام ۔از؛ مشہود رضا ۔جے این یو ۔ نئی دہلی
(19.01.2016) قومی اُمنگوں کو اُجاگر کرنے والے ملی وقومی نغمات 
(17.01.2016) پاکستان چین کا پہلا دوست ملک تھا۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم 
(16.01.2016) دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے ۔ از۔ شاہین حیدر رضوی ۔کویت
(14.01.2016) زیتون کے تیل کے استعمال سے بلند فشار خون سے حفاظت ممکن ہے
(10.01.2016) پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلا خودکش حملہ 19 نومبر 1995 میں ہوا
(08.01.2016) تھائی لینڈ میں مقابلہ حسن جیتنے والی خاکروب والدین کی بیٹی
(06.01.2016) ذوالفقار علی بھٹو نے 14 اگست 1973ء کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔
(05.01.2016) سال 2016ء میں ’ورچوئل حقیقت‘ شعبہ طب کا حصہ بن جائے گی
(04.01.2016) شیخ باقرالنمر: آمریت کیخلاف جدوجہد اور آزادی کی راہ کا مجاہد عالم دین
(02.01.2016) برج الخلیفہ پر نئے سال کی آتش بازی کی تیاریاں 6 ماہ قبل شروع کی گئیں
(31.12.2015) عالم باعمل اور استاد الساتذہ  آیت اللہ طیب الموسوی الجزائری کا انتقال
(29.12.2015) بچوں میں اپینڈیکس کے علاج کے لیے ’اینٹی بائیوٹک‘ کا انتخاب
(28.12.2015) بے نظیربھٹو کو آخری غسل دینے والی صفیہ کہتی ہے ۔ ملٹی میڈیا
(27.12.2015) قائد اعظم محمد علی جناحؒ مختلف مشاہیر کرام کی نظر میں ۔از۔رانا عبدالرزاق خاں
(24.12.2015) شب میلاد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لیلۃ القدر سےبھی افضل ہے
(22.12.2015) نو ربیع الاول اسلامی تقویم کی ایک ایسی تاریخ جس سے مسلمانوں کی اکثریت ناواقف ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں