16.10.2026, 07:13am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

خوف آنے لگا مجھکو چاہت کے اجالوں سے۔ فرخندہ رضوی
30.01.2016, 01:10am , ہفتہ (GMT+1)

فرخندہ رضوی ریڈنگ ۔ انگلینڈ
خوف آنے لگا مجھکو چاہت کے اجالوں سے۔
اَب دور ہی رہتی ہوں رنگین خیالوں سے

میں بھول گئی یہ بھی کیسا ہے میرا چہرہ
آئینہ بھی جو میں نے دیکھا نہیں سالوں سے

ہم جیسے ہی ناداں تو پھنس جاتے ہیں مشکل میں
محتاط   نہیں رہتے  جو مکڑی کے جالوں سے

سونپا  تھا  جو پتھر کی مورت کو یہ دِل ہم نے 
پھر ربط ہوا اپنا دِل   ٹوٹنے والوں  سے 

انسان   کی  بدبختی جب رنگ دکھاتی   ہے 
رُکتی  نہیں  بربادی ، تدبیر کی ڈھالوں سے 

ہاں خندہ  محبت   کا حق  اُن  کو  نہیں حاصل  
الفت میں جو ڈرتے ہیں دنیا کے سوالوں سے 
/////////////////////////////////////////////////////
////////////////////////////////////////////////////
دل کا عالم بھی ہوا ہے عالم ِ ہُو کی طرح 
ہر گھڑی وہ آنکھ میں رہتا ہے آنسو کی طرح 

دِل کے موسم میں کبھی تبدیلیاں آتی نہیں 
لگتی ہے بادِ صبا بھی گُنگُنی لو کی طرح 

اک تصور سے ترے مہکا ہےمیرا انگ انگ
تُو مرے احساس میں بَستا ہے خوشبو کی طرح 

سخت  کالی رات  میں اُمید  کا  ننھا   دیا 
ہے فروزاں دِل میں اِک معصوم جگنو کی طرح 

وصل کا عالم کہ جیسے ہوں شفق کی لالیاں 
ہجر کا ماحول ہے قربت کے جادوکی طرح 

آ گئی لفظوں میں بھی لہجے کی تلخی اس قدر
آپ بھی اُس نے کہا مجھکو مگر تو کی طرح

دھوپ میں بیٹھی تھی اپنے باغ میں اور یوں لگا
ٹہنیاں دو شجر کی ہیں اُسکے بازو کی طرح

اسکو بھی ہر وقت رہتا ہے تلفظ کا خیال
عشق میں نے بھی کیا ہے اُس سے اردو کی طرح

گفتگو کا اک الگ سا منفرد انداز ہے
لفظ اسکے بولتے ہیں جیسے گھنگھرو کی طرح

دیکھتے ہی دہکھتے خندہ ؔ گزر جائے گی عمر 
وقت ہاتھوں سے نکل جائے گا جگنو کی طرح

:دیگر مضامین
(29.01.2016) مناجات بدرگاہِ قاضی الحاجات۔۔۔از۔۔۔۔۔احمد علی برقی اعظمی
(28.01.2016) امن کے لئے جنگ ضروری ہے از نگہت نسیم
(26.01.2016) جہل خرد ہے عشق ہوس ہے دُنیا کے ویرانے میں از وسیم فرحت کارنجوی
(25.01.2016) بریگیڈیر ڈاکٹر سلیم رضا نقوی کی ریٹائرمنٹ پر سیدہ ناہید تبسم زیدی کا خراج تحسین
(24.01.2016) بندہ کسی دے کم آوے....... از...... عالم آرا
(22.01.2016) بخیہ گرانِ وقت جو سفاک ہو گئے۔۔۔ وقا رزیدی ، کراچی
(21.01.2016) باچا خان یونیورسٹی جو خون میں نہا گئی از صفدر ھمدانی
(21.01.2016) یہ درسگاہ تھی مری کوئی رزمگاہ تو نہ تھی از زرقا مفتی
(20.01.2016) آدمی نامہ از احمد علی برقی
(17.01.2016) وعدوں کی زنجیر۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔ فرخندہ رضوی
(15.01.2016) دستک... از... صفدر ھمدانی
(14.01.2016) اَبّا کے لئے! از:سیف اللہ سیفی ..ہالینڈ
(13.01.2016) اُسے فرصت نہیں ملتی۔۔۔۔از۔۔۔۔ محمد احمد
(11.01.2016) دل بدلتے ہی بدل جاتی ہے گھر کی صورت از زرقا مفتی
(10.01.2016) سامورائے ....... از. ...... سیمی برلاس
(08.01.2016) سہ روزہ جشن ریختہ 2016 پر منظوم تاثرات از احمد علی برقی
(06.01.2016) وراثت....  از.... ڈاکٹر نگھت نسیم
(06.01.2016) معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کمال فن ایوارڈ اور انعام کی حقدار قرار
(05.01.2016) ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں از عزیز بلگامی
(04.01.2016) پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ایک یادگار نعتیہ مشاعرہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں