17.10.2026, 09:06am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

عراق میں پیر کے روز پارلیمنٹ کا ایک اہم اجلاس۔ اسپیکر سلیم_الجبوری کی برطرفی اور نئی حکومت کی تشکیل کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
18.04.2016, 08:10am , سوموار (GMT+1)


عراق میں پیر کے روز پارلیمنٹ کا ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے جس کا مقصد ان اختلافات کا تصفیہ ہے جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پارلیمنٹ کے اندر گردش میں ہیں۔ اس دوران ارکان پارلیمنٹ کے درمیان اسپیکر سلیم_الجبوری کی برطرفی اور نئی حکومت کی تشکیل کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

پارلیمنٹ میں مختلف سیاسی گروپ، آزاد ارکان اور چالیس سنی ارکان کوشش کررہے ہیں کہ سلیم الجبوری یا ان کے کسی نائب کی صدارت میں پارلیمنٹ کے ایک یکجا اجلاس کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ میں دھرنا دینے والوں کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پا جائے۔

دوسری جانب دھرنا دینے والوں کا اصرار ہے کہ اگر کورم پورا کرنے کے لیے مذہبی شخصیات اور بعض ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں ہوجاتی ہیں تو پھر معترض گروپوں کے بغیر ہی اجلاس ہو جانا چاہیے۔
.........................
داعش کے شدت پسند ٹولے کو سرطان سے تشبیہ دیتے ہوئے، امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے ہفتے کے روز کہا کہ عراق اور شام میں اس سرکش گروپ کو نیست و نابود کرنا ضروری ہے، کیونکہ ''یہ معاملہ یہاں سے ہی شروع ہوا''۔

اُنھوں نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اپنے کلمات میں کہی، جس کا ایک مقصد یہ ہے کہ خلیج کے ممالک عراق کی مدد کریں ایسے میں جب وہ داعش کے خلاف صف آرا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ''ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک باصلاحیت مقامی فورس موجود ہو جو دولت اسلامیہ کی شکست کے بعد اُس کی جگہ لے، تاکہ شدت پسندوں کو زیر رکھا جا سکے۔''

کارٹر نے ہفتے کو الدفرہ فضائی اڈے کا دورہ کیا جہاں متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکی سفیر باربرا لیف؛ دفاعی اطاشی برگیڈیئر جنرل جو رینک اور ونگ وائس کمانڈر کرنل جانی بارنیس نے اُنھیں بریفنگ دی۔

امریکی قیادت میں کام کرنے والا اتحاد داعش کے شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کے لیے اس فضائی اڈے کو استعمال کرتا ہے، ساتھ ہی یہاں سے انٹیلی جنس، جاسوسی اور نگرانی کے مشن کیے جاتے ہیں۔

خلیج تعاون کونسل

دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران، ایش کارٹر سعودی عرب کے دارالحکومت، ریاض میں خلیج تعاون کونسل اور دفاعی قائدین سے گفتگو کریں گے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران، پیر کو کارٹر نے بتایا کہ امریکی صدر براک اوباما کی ریاض میں آمد متوقع ہے، جہاں وہ خلیج کے ساجھے داروں کے ساتھ  گفتگو میں عراقی علاقوں کی تعمیر نو کے لیے عطیات کے لیے کہیں گے، جو علاقے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں تباہ ہوئے ہیں۔

کارٹر کے بقول، ''یہ عالمی کاوش ہے جس میں کئی ملک عطیات دے سکتے ہیں''۔

وزیر دفاع داعش کے خلاف جاری جنگ کو مزید تیز کرنے کے سلسلے میں بھی خلیج تعاون تنظیم کے رہنمائوں کے ساتھ گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُن کے الفاظ میں، ''ہم فوجی کارروائی کو ممکنہ حد تک تیز کرنا چاہتے ہیں۔''
......................
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں ایک امریکی فضائی حملے میں زخمی ہونے والا داعش کا اہم کمانڈر عمر 
الشیشانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔

امریکی محکمۂ دفاع کے حکام نے اس سے قبل امریکی فضائی حملے میں الشیشانی کے 12 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

لیکن بعد ازاں حکام نے کہا تھا کہ الشیشانی حملے میں زخمی ہوا تھا اور پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہلاک ہوگیا ہے۔

عمرالشیشانی کا اصل نام ترخان بتیراشول تھا جس کا شمار داعش کے ماہر ترین اور موثر کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ امریکی حکام الشیشانی کو داعش کے جہادیوں کا "وزیرِ دفاع" قرار دیتے تھے جس کے سر کی قیمت امریکی حکومت نے 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔

روس کے مسلم اکثریتی علاقے چیچنیا سے تعلق رکھنے والا عمر الشیشانی نوے کی دہائی میں اپنے آبائی علاقے میں مسلم علیحدگی پسندوں کے ساتھ مل کر روس سے برسرِ پیکار رہا تھا۔ بعد ازاں وہ 2006ء میں جارجیا کی فوج میں شامل ہوگیا تھا اور 2008ء میں جارجیا کے سرحدی علاقوں پر روسی حملے کی مزاحمت کرنے والے جارجین فوجی دستوں کا حصہ رہا تھا۔

امریکی محکمۂ دفاع 'پینٹاگون' کے مطابق عمر الشیشانی نے شام اور عراق میں داعش کی کئی بڑی کارروائیوں کی قیادت کی جب کہ وہ شمالی شام کے شہر رقہ میں واقع داعش کے مرکزی جیل کا نگران بھی رہا۔


......................................
امریکی اور افغان حکام نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

خبر رساں ادارے 'اے پی' کے مطابق امریکی فوج کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے قریب فضائی کارروائی کے دوران داعش کا ریڈیو 'خلافت کی آواز' (Voice of the Caliphate) تباہ کردیا گیا.

دوسری جانب سرکاری بیان میں افغانستان میں امریکی-نیٹو مشن کے ترجمان کرنل مائیک لوہورن کا کہنا تھا، 'افغان صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچن میں انسداد دہشت گردی کے لیے 2 فضائی حملے کیے گئے'.

تاہم کرنل لوہورن نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں.

داعش، افغانستان میں گذشتہ برس منظر عام پر آئی، جبکہ تباہ کیے گئے غیر قانونی ریڈیو اسٹیشن سے نشریات کے ذریعے ننگرہار کے اطراف میں شدت پسند تنظیم میں لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جاتی تھی.


گذشتہ برس افغانستان میں امریکی فورسز کے سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل نے خبردار کیا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ یا دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش) پاکستان اور افغانستان میں بھرتیاں کر رہی ہے۔

امریکہ کے آرمی ٹائمز نیوز پیپر کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل جون کیمپ بیل کا کہنا تھا 'ہمیں کچھ بھرتیوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں'۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی بھی اس سے قبل ملک میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

کابل کے وسط میں واقع ایک پولیس بیس پر طالبان کے خود کش حملے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے عالمی اجلاس سے محض کچھ دن قبل بیس کے مرکزی دروازے پر ہونے والے دھماکے سے 29 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزارت داخلہ نے ابتدا میں بتایا تھا کہ حملہ آور نے گاڑی میں دھماکا کیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ خود کش حملہ آور پیدل آیا اور بیس میں داخل ہونے والے افراد کی قطار میں دھماکا کر دیا۔

نائب وزیر داخلہ محمد ایوب سالنگی نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ حملے میں دس افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوئے ۔ کابل کے پولیس سربراہ بشیر مجاہد کا کہنا ہے کہ واقعہ میں نو ہلاکتیں ہوئیں۔

وزارت صحت کے مطابق، بعض زخمیوں کے سینوں میں چھرے لگے اور ان کی حالت بہت تشویش ناک ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ واقعہ میں 40 پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا جب کابل اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا روڈ میپ طے کرنے کیلئے چار ملکی مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔

افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا کے وفود 6 فروری کو اسلام آباد میں مذاکرات کیلئے اکھٹے ہوں گے۔

:دیگر مضامین
(18.04.2016) ایکواڈور میں 7.8 شدت کے زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 272 ہوگئی
(18.04.2016) سعودی عرب نے امریکا کو اپنے 750ارب ڈالر کے اثاثے بیچنے کی دھمکی دیدی
(17.04.2016) ایکواڈور میں ہفتے کے روز شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 238 افراد ہلاک
(17.04.2016) پاناما کے نائب وزیر اور اسحق ڈار کی ملاقات کی تردید
(17.04.2016) ایک اور امریکی طیارے سے مسلمان خاتون کو اتارلیا گیاہے
(16.04.2016) جاپان میں زلزلے اور آفٹر شاکس،مرنے والوں کی تعداد30سے زائد ہوگئی
(16.04.2016) استنبول ,اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگیا
(15.04.2016) جنوبی جاپان میں جمعرات کی رات آنے والے ایک طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک جب کہ 45 زخمی ہوئے
(15.04.2016) شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ ناکام، جنوبی کوریا کا بیان
(15.04.2016) آج  جی ٹوئنٹی وزراء خزانہ کا واشنگٹن میں اجلاس ہو رہا ہے 
(13.04.2016) پانامہ لیکس: یورپی یونین کا نئی ٹیکس اصلاحات لانے کا اعلان
(12.04.2016) وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد آف شور کمپنی میں شیئر نہیں، ڈیوڈ کیمرون
(11.04.2016) سعودی عرب کے بادشاہ کا مصری پارلیمنٹ سے خطاب
(10.04.2016) ہندوستان کی ریاست کیرالا کے ایک مندر میں خوفناک آتشزدگی سے 102 افراد ہلاک
(10.04.2016) امریکہ اور افغانستان نے طالبان پر زور دیا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کیے جائیں۔  
(10.04.2016) امریکیوں کو ترکی میں حملوں کا خطرہ ہے، امریکی حکومت
(09.04.2016) بیلجیئم پولیس کا پیرس اور برسلز میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے دو مبینہ ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ۔
(09.04.2016) بھارت کا جنگی جنون جاری، 40 ڈرونز خریدنے کا خواہشمند
(08.04.2016) مہاجرین: یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ ختم ہو سکتا ہے، ترکی
(07.04.2016) ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دنیا بھر میں پھانسیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں