14.10.2026, 08:01pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

کولمبیا: تین ہزار حاملہ خواتین زیکا وائرس کا شکار
10.02.2016, 01:02am , بدھ (GMT+1)


کولمبیا کے صدر جوان مینوئل سانتوس نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں 3100 سے زائد حاملہ خواتین مچھر کے کاٹے سے پھیلنے والے وائرس زیکا کا شکار ہوگئی ہیں۔

ہفتے کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں صدر سانتوس نے کہا کہ ان کی حکومت کو خدشہ ہے کہ کولمبیا کے 25 ہزار سے زائد باشندے اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں 3100 سے زائد حاملہ خواتین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین میں زیکا وائرس کی تصدیق ہونے کے باوجود یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے  کہ ان کے نومولود بچے لامحالہ پیدائشی معذوری اور دیگر اعصابی عوارض کا شکار ہوں گے۔

سائنس دانوں نے کولمبیا کے پڑوسی ملک برازیل میں حالیہ ہفتوں کے دوران بڑی تعداد میں چھوٹے سر  اور دماغی طور پر مفلوج بچوں کی پیدائش کو حاملہ ماؤں کے زیکا وائرس کا شکار ہونے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

لیکن زیکا وائرس اور لاطینی امریکہ میں نومولود معذور بچوں کی پیدائش میں اچانک اضافے کے درمیان براہِ راست تعلق پر تاحال تحقیق کی جارہی ہے اور اس بارے میں یقین سے کوئی بات نہیں کہی جاسکتی کہ معذور بچوں کی پیدائش زیکا وائرس کا ہی نتیجہ ہے۔

مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے اس وائرس کا تاحال کوئی علاج یا ویکسین دریافت نہیں ہوئی ہے اور عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کا علاج دریافت ہونے میں کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔

ہفتے کو اپنے خطاب میں صدر سانتوس نے اعلان کیا کہ امریکہ سے طبی ماہرین کا ایک وفد وائرس پر تحقیقات کے لیے جلد کولمبیا پہنچے گا۔

لاطینی امریکہ میں زیکا وائرس کے پھیلنے اور بڑی تعداد میں معذور بچوں کی پیدائش کے بعد عالمی ادارۂ صحت نے وائرس کو ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے حاملہ خواتین کو لاطینی امریکہ اور کیریبئن ممالک کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

عالمی ادارے نے دنیا بھر میں طبی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ملکوں سے حال ہی میں لوٹنے والے افراد سے خون کے عطیات بھی نہ لیں  جہاں زیکا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

:دیگر مضامین
(08.02.2016) 'زیادہ شکر کا استعمال موٹاپے اور دانتوں کی خرابی کا باعث'
(03.02.2016) سردی کا موسم اور احتیاط ۔ از۔ رافیعہ گیلانی
(30.01.2016) اساتذہ کا ڈیپریشن کلاس روم میں بچوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے: تحقیق
(25.01.2016) روزانہ 4 کپ چائے یا کافی پینے سے بلڈ پریشرکم ہو جاتا ہے
(22.01.2016) بچوں میں نیند کی کمی بیماری کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق
(19.01.2016) چھاتی ، پھیپھڑوں اور لبلبے کے کینسر کیلئے دوا کا معیار بہتر بنانے کا دعویٰ
(17.01.2016) امریکی تحقیق کے مطابق عقل و شعور طبعی عمر کو بڑھانے میں اہم کردار کرتے ہیں
(13.01.2016) موٹاپے سے عالمی معیشت کو سالانہ 2 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے
(11.01.2016) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے
(08.01.2016) برطانیہ میں پہلی بار ایک خاتون کو 'بایونک آنکھ ' لگا دی گئی
(06.01.2016) نیند کی گولیوں کا مسلسل استعمال ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے،نئی تحقیق 
(30.12.2015) شہد ایک علاج بھی ہے اور غذا بھی ۔۔۔از۔۔۔۔ رافیعہ گیلانی
(29.12.2015) لاہورہائیکورٹ کی طرف سےبھی کرکٹر محمد عامر کو کلین چِٹ مل گئی
(27.12.2015) کم نیند لینے سے بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ ماہرین
(22.12.2015) ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
(20.12.2015) نئی طبی تحقیق . ناشپاتی وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
(18.12.2015) معروف اداکاراور ڈرامہ نگارکمال احمد رضوی انتقال کرگئے
(17.12.2015) ماہرین کے مطابق ایڈز پر قابو پانے میں قابل ذکر کامیابی ہوئی ہے
(15.12.2015)  چند گھریلو نسخے اور گورا رنگ ،از۔ رافیعہ گیلانی
(12.12.2015) نئی تحقیق میں کافی کے استعمال سے شوگر کی بیماری لاحق ہونے کا کم خطرہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں