15.10.2026, 07:51pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

ویلنٹائن ڈے پرپکڑے جانیوالے جوڑوں کی فوری شادی کروا دیں گے
14.02.2016, 04:02am , اتوار (GMT+1)

ہندوستان کی شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے اعلان کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی اسی وقت شادی کروا دی جائے گی اور اس کے لیے باقاعدہ انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔

ریاست جھاڑکنڈ میں بجرنگ دل کے عہدیداروں نے ایک اجلاس کے بعد اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بجرنگ دل نے اس حوالے سے باقاعدہ 10 ٹیمیں تیار کی ہیں، جو ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کو پکڑیں گی۔

ویشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے یوتھ ونگ بجرنگ دل نے یہ 'منصوبہ بندی' تنظیم کے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران کی.

بجرنگ دل کے رام گڑھ کے کو آرڈینیٹر دیپک مشہرا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک منڈپ (شادی کا مرکز) تیار کر لیا گیا ہے، جہاں ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی شادی کروائی جائے گی، کیونکہ اس جگہ ہون کنڈ (مقدس آگ) سمیت شادی کے تمام انتظامات مکمل ہوں گے۔

ویلنٹائن پر جوڑوں کو پکڑنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 10 ٹیمیں تیار کی گئیں جو 10،10 نوجوانوں پر مشتمل ہوں گی، یہ ٹیمیں پارکوں اور ہوٹلوں سمیت دیگر مقامات پر موجود ہوں گی.

دیپک مشہرا نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ویلنٹائن ایک بے ہودہ تہوار ہے اس لیے جو بھی جوڑا اسے مناتے ہوئے پکڑا گیا ان کی شادی کروا دی جائے گی کیونکہ اس کے ذریعے ہندوستانی ثقافت کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

:دیگر مضامین
(13.02.2016)  فضل اللہ واحدی کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا۔
(13.02.2016)  اسلام آباد میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ. ایک پولیس اہلکار ہلاک
(12.02.2016) کوہاٹ میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی، 34افراد گرفتار کر لیئے گئے 
(12.02.2016) سابق کمشنرکراچی وفاقی اسپیشل سیکریٹری داخلہ مقرر
(11.02.2016) کراچی کی یونیورسٹیز میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کے کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے
(11.02.2016) جنرل راحیل نے سزائے موت کے12 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی
(11.02.2016) اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اورمارگلہ کی پہاڑیوں پر 10سال بعد برف
(11.02.2016) گوادر ائیرپورٹ پر سیکورٹی فورسز نے بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا
(10.02.2016) پی آئی اےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پانچ رکنی وفد نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےملاقات کی ہے جسے فریقین نے سود مند بتایا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں