لندن میں معروف شاعر، ادیب، مرثیہ نگار ،صحافی اور عالمی اخبار کے مدیر اعلی صفدر ھمدانی کے پچاس سالہ قلمی سفر کے حوالے سے
ایک منفرد اور یادگار ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکا انعقاد پی ٹی وی گلوبل اور ڈاکٹر عدیم مرتضی نے مشترکہ طور پر سلاؤ میں پی ٹی وی گلوبل کے اسٹوڈیوز میں کیا تھا
تقریب میں بڑی تعداد میں اہل ادب، میڈیا کی شخصیات اور صفدر ھمدانی کے اہل خاندان نے شرکت کی
تقریب کی نظامت ڈاکٹر عدیم مرتضی نے کی اور تقریب کے شروع میں جناب صفدر ھمدانی ادبی ، نشریاتی اور صحافتی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو سال کی تگ و دو کے بعد صفدر صاحب کو اس تقریب کے لیئے رضامند کیا ہے کیونکہ انکا تعلق اردو ادب کی خدمت کرنے والوں کی اس کھیپ سے ہے جو نمود ونمائش کی بجائے کام پر توجہ رکھتے ہیں لیکن معاشرے کے ذمیدار افراد کے طور پر یہ ہماری ذمیداری ہے کہ ہم انکی ادبی خدمات کو سامنے لائیں اور انکی زندگی میں ہی انکو خراج عقیدت پیش کریں اور اج کی یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے
تقریب کی پہلی نشست صفدر ھمدانی کی شخصیت اور انکے فن پر اظہار کے حوالے سے تھی جسکی صدارت معروف ادیب اور سیاسی تجزیہ نگار علی جعفر زیدی نے کی ۔ اس نشست میں جناب صفدر ھمدانی کے بیٹے محمد صفدر اور بیٹی زہرا صفدر نے اپنے والد کی محبت اور انداز تربیت کا زکر کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ انکی خاص توجہ نے ہمیں ایک کامیاب فرد بنایا ہے۔ محمد صفدر نے نہایت خوبصورت اردو میں گفتگو کی جسے تمام اہل مجلس نے سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صفدر ھمدانی کی اہلیہ معروف ٹی وی نیوز کاسٹر اور بی بی سی لندن کی اردو سروس کی پروڈیوسر ماہ پارہ صفدر نے کہا کہ میری فنی زندگی کی کامیابی میں اسی فیصد حصہ صفدر کا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ بہت بڑے شاعر ،ادیب اور دانشور وہنے کے باوجود اپنے خیالات اور فکر کو ادبی پلیٹ فارم پر پیش نہیں کر سکے اوراسکی وجہ معاشرے کی عدم توجہی اور خود انکی اپنی اصول پسندی ہے۔
لندن کی معروف سیاسی کارکن ناہید مہدی نے صفدر ھمدانی کی ادبی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ معروف شاعرہ اور تبصرہ نگار فرخندہ رضوی نے صفدر ھمدانی کو اپنا استاد قرار دیتے ہوئے انکے فنی سفر اور شخصیت کی انفرادیت کا ذکر کیا۔
جناب صفدر ھمدانی نے اپنے پچاس سالہ قلمی سفر کا مختصر جائزہ پیش کیا اور عمومی طور پر اردو ادب میں زوال کی کیفیت پر روشنی ڈالی۔
پہلی نشست کے صدر علی جعفر زیدی نے صفدر ھمدانی کی قلمی اور فکری جدوجہد کا تفصیل سے زکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم لوگوں کو ایسے دانشوروں کو انکی زندگی میں ہی خراج عقیدت پیش کرنا چاہیئے
تقریب کی دوسری نشست منتخب شعرا کی محفل مشاعرہ تھی جسکی صدارت معروف شاعر عقیل دانش نے کی اور اسکی نشست میں عقییل دانش اور صفدر ھمدانی کے علاوہ عدیم مرتضی راجہ، سہیل لون، ماہ پارہ صفدر۔ افتخار قیصر اور فرخندہ رضوی نے کلام پیش کیا
تقریب کے اختتام پی ٹی وی گلوبل کے جناب خلیل احمد نے صفدر ھمدانی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو عشایئے کے لیئے مدعو کیا