ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی تفتیشی ٹیم کو عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے لندن نہیں بھیجا جا رہا۔
تفتیشی ٹیم بھیجے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان کے پاس جو کوائف تھے وہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ شیئر کئے جا چکے ہیں۔
کیس کو قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔ کسی تفتیشی ٹیم کو عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے لندن نہیں بھیجا جا رہا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ تفتیشی ٹیم بھیجے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔