جنوبی وزیرستان: متاثرین کے قافلے کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق
جنوبی وزیرستان کی علاقے دتہ خیل کے گاؤں ماما زیارت میں متاثرین کے قافلے کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی علاقے دتہ خیل کے گاوں ماما زیارت میں متاثرین کے قافلے گزرہا ہے تھا کہ سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے حمید اللہ اور شیر محمد شامل ہیں، جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔