17.10.2026, 04:10pm , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

پاکستان نے ایران پر سلامتی کونسل کے تحت لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں۔
19.02.2016, 04:32pm , جمہ (GMT+1)

پاکستان نے ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کےتحت کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پابندی اٹھانے سے پاک ایران تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال ہونگے۔

اجلاس کے بعد ایران سے پابندیاں اٹھانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت خارجہ نے جاری کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کے بعد پابندیوں سے متعلق گزشتہ تمام نوٹیفکیشن ختم ہوگئے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاک-ایران سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، بینکنگ، توانائی کے شعبوں میں تعلقات بحال ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے جوہری تفتیش کاروں نے ایران پر موجود عالمی اقتصادی پابندیوں کو اٹھانے کی اجازت دینے کی تجویز دی تھی۔

انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تفتیش کاروں نے تصدیق کی تھی کہ ایران نے عالمی برادری سے ہونے والی رواں سال جولائی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے ہیں۔'

ایران میں دنیا کا چوتھا بڑا تیل کا ذخیرہ اور دوسرا بڑا گیس کا ذخیرہ موجود ہے۔

ایران اور عالمی طاقتوں، جن میں روس، برطانیہ، فرانس، چین، جرمنی اور امریکا شامل ہیں، کے درمیان دو سال کے طویل سفارتی مذاکرات کے بعد جوہری معاہدہ تشکیل پایا تھا۔

:دیگر مضامین
(19.02.2016) جنوبی وزیرستان: متاثرین کے قافلے کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق
(19.02.2016) نیب کووارننگ پروزیراعظم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
(18.02.2016) سندھ ہائیکورٹ نے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا
(18.02.2016) سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کو 9 برس گزرگئے۔ملزمان کو سزا دینے میں ناکام 
(17.02.2016) کوہلو، تحصیل کاہان میں شرپسندوں کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 3اہلکار شہید،2زخمی
(17.02.2016) عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا
(16.02.2016)  وسیم اخترکی 20،رؤف صدیقی کی 23مقدمات میں ضمانت میں توسیع
(16.02.2016) عمران فاروق قتل کیس،کوئی تفتیشی ٹیم لندن نہیں جارہی،وزارت داخلہ
(15.02.2016)  نائن زیرو کا سیکیورٹی انچارج  لاپتہ نہیں بلکہ رینجرز کی تحویل میں ہے
(15.02.2016) بلوچستان میں کارروائی، دس علحیدگی پسند ہلاک ہو گئے
(14.02.2016) چوہدری نثارکا ایک بار پھر ملک میں داعش کی موجودگی سے انکار
(14.02.2016) ویلنٹائن ڈے پرپکڑے جانیوالے جوڑوں کی فوری شادی کروا دیں گے
(13.02.2016)  فضل اللہ واحدی کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا۔
(13.02.2016)  اسلام آباد میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ. ایک پولیس اہلکار ہلاک
(12.02.2016) کوہاٹ میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی، 34افراد گرفتار کر لیئے گئے 
(12.02.2016) سابق کمشنرکراچی وفاقی اسپیشل سیکریٹری داخلہ مقرر
(11.02.2016) کراچی کی یونیورسٹیز میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کے کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے
(11.02.2016) جنرل راحیل نے سزائے موت کے12 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی
(11.02.2016) اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اورمارگلہ کی پہاڑیوں پر 10سال بعد برف
(11.02.2016) گوادر ائیرپورٹ پر سیکورٹی فورسز نے بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں