بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تفتیش کے لیے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت اے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کریں گے ، تحقیقاتی ٹیم بھارتی وزارت دفاع کی اجازت سے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا بھی دورہ کرے گی ۔
پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ہے