خیبر پختونخوا کے تئیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گا۔الیکش کمیش آف پاکستان کے مطابق کے پی کے کی تین سو اکسٹھ نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آٹھ سو اٹھائس امیدورا حصہ لے ہیں۔ جن میں سے پانچ سو چوہتہرامیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چھ لاکھ تیرانوے ہزار پانچ سو دو ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن کے لئے ایک ہزار سات سو اڑتالیس پولنگ بوتھ قائم کئے گے ہیں، جبکہ چار ہزارتین سو اکتالیس افراد پر پولنگ اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔صوبے بھرمیں ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
انتظامہ کی جانب سے چالیس ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ حساس علاقوں میں ایف سی اور لیویز اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سر اںجام دیں گے