14.10.2026, 05:55pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

دل کی پیوند کاری کے بعد 33 سال تک زندہ رہنے والا شخص چل بسا
23.02.2016, 08:52am , منگل (GMT+1)

دل کی پیوند کاری کا ایک مریض اب اس دنیا میں نہیں رہا ہے، وہ نئے دل کے ساتھ  33 برس تک زندہ رہنے کے بعد منگل کو انتقال کر گئے۔ 

جان میک کیفرٹی کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دل کی پیوند کاری کے ساتھ طویل ترین زندگی جینے والے شخص کے طور پر درج ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دل کی پیوند کاری کے بعد تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والے جان میک کیفرٹی کی موت کی وجہ ان کا دل نہیں تھا۔

 وہ 73 سال کی عمر میں گردوں کی ناکامی کے باعث ملٹن کینیز کے ایک اسپتال میں فوت ہو گئے۔

جان میک کیفرٹی کی عمر اس وقت 39 سال تھی، جب 20 اکتوبر 1982ء میں مغربی لندن کے ہیر فلیڈ اسپتال میں انھیں ایک نیا دل لگایا گیا تھا۔

یہ اسپتال اس وقت ملک بھر کے دو ٹرانسپلانٹ یونٹوں میں سے ایک تھا۔

انھیں اس وقت ان کے معالج کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ وہ دل کی پیوندکاری کے بعد مزید پانچ سال زندہ رہ سکتے ہیں۔

جان میک کیفرٹی دل کی ایک بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے، اس حالت میں دل کی دیواریں اور دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس کے نتیجے میں دل کمزور اور بڑھ جاتا ہے اور موثر طریقے سے خون پمپ کرنے کے قابل نہیں رہتا ہے۔

انھیں 2013ء میں باضابطہ طور پر گینیز بک ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے تسلیم کیا گیا۔

ان سے قبل دل کی پیوند کاری کے ساتھ دنیا میں طویل ترین زندگی پانے والا شخص آپریشن کے بعد 30 سال 11 ماہ اور 10 دن مزید زندہ رہا تھا۔

اس وقت جان میک کیفرٹی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عالمی ریکارڈ میں اس لیے چاہتا ہوں تاکہ ان کے لیے ایک مثال بن سکوں جو دل کی پیوند کاری کے منتظر ہیں اور وہ جو میری طرح خوش قسمت رہے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے جان اور ان کی اہلیہ این نے پچھلے سال اکتوبر میں اپنی شادی کی پچاسویں سالگرہ کا اہتمام کیا تھا۔

ان کی اہلیہ این نے کہا کہ پچھلے تیس برس جو ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر گزارے ہیں وہ یادگار ہیں، اس عرصے میں ہم دنیا بھر کی سیاحت سے لطف اندوز بھی ہوئے ہیں۔

جان کی بیوہ این کہتی ہیں کہ اس عرصے میں انھوں نے کبھی ڈونر کے خاندان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا کیونکہ جان انھیں دکھی نہیں کرنا چاہتے تھے۔

جان میک کیفرٹی کو ایک نوجوان شخص کے خاندان نے دل عطیہ کیا تھا، جو موٹر بائیک کے ایک حادثے میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث فوت ہو گیا تھا۔

1967ء میں پہلی بار جنوبی افریقہ میں دل کی کامیاب پیوند کاری کا تجربہ کیا گیا تھا، جس میں مریض لوئس واش کینسکی نئے دل کے ساتھ 18 روز زندہ رہا تھا۔

دل کی پیوند کاری کے لیے عموماً دل ان ڈونروں سے لیا جاتا ہے، جن کی دماغی طور پر موت واقع ہو چکی ہوتی ہے لیکن ان کے دل کی دھڑکن اس وقت بھی جاری ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کی طرف سے دھڑکتے ہوئے دل کو نکال کر چار گھنٹے تک برف کے پانی میں رکھا جاتا ہے اور اس کے بعد دل کے مریض میں نیا دل پیوند کیا جاتا ہے۔

:دیگر مضامین
(23.02.2016) ماں کا دودھ پینے والےبچے ذہین اور دولت مند ہوں گے
(21.02.2016) چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے گھریلو چیزوں سے تیار کردہ ماسک
(19.02.2016) آئنسٹائن کے نظرئے کی توثیق: پاکستانی نژاد سائنس داں کا کارنامہ
(16.02.2016) کھا نے میں نمک کا کم استعما ل صحت کے لئے مفید ہے
(14.02.2016) سائیکل چلانا صحت کے لئے انتہائی مفید۔ لندن میں ہونے والی تحقیق
(11.02.2016) کیا گوشت کھانے اور دودھ پینے سے کینسر ہو سکتا ہے؟
(10.02.2016) کولمبیا: تین ہزار حاملہ خواتین زیکا وائرس کا شکار
(08.02.2016) 'زیادہ شکر کا استعمال موٹاپے اور دانتوں کی خرابی کا باعث'
(03.02.2016) سردی کا موسم اور احتیاط ۔ از۔ رافیعہ گیلانی
(30.01.2016) اساتذہ کا ڈیپریشن کلاس روم میں بچوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے: تحقیق
(25.01.2016) روزانہ 4 کپ چائے یا کافی پینے سے بلڈ پریشرکم ہو جاتا ہے
(22.01.2016) بچوں میں نیند کی کمی بیماری کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق
(19.01.2016) چھاتی ، پھیپھڑوں اور لبلبے کے کینسر کیلئے دوا کا معیار بہتر بنانے کا دعویٰ
(17.01.2016) امریکی تحقیق کے مطابق عقل و شعور طبعی عمر کو بڑھانے میں اہم کردار کرتے ہیں
(13.01.2016) موٹاپے سے عالمی معیشت کو سالانہ 2 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے
(11.01.2016) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے
(08.01.2016) برطانیہ میں پہلی بار ایک خاتون کو 'بایونک آنکھ ' لگا دی گئی
(06.01.2016) نیند کی گولیوں کا مسلسل استعمال ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے،نئی تحقیق 
(30.12.2015) شہد ایک علاج بھی ہے اور غذا بھی ۔۔۔از۔۔۔۔ رافیعہ گیلانی
(29.12.2015) لاہورہائیکورٹ کی طرف سےبھی کرکٹر محمد عامر کو کلین چِٹ مل گئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں