کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا جبکہ پیرآباد سے پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو رینجرز نے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن بارہ نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شبیر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
پیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد خان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔