کراچی: ایم کیو ایم کے 2 کارکنان 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے دو کارکنان کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
ملزمان پر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے۔سندھ رینجرز نے ملزمان شاہنواز عرف شانو اور عدیل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔ لا افسر کے مطابق ملزمان کا تعلق عسکری ونگ سے ہے۔
دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزم شاہنواز عرف شانو ایم کیو ایم مرکز کی سیکیورٹی پر مامور تھا جسے عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ ملزم عدیل دہشت گردی کی سنگین واردارتوں میں ملوث ہے۔ اسے ایف سی ایریا سے حراست میں لیا گیا۔