خضدار: گھرمیں بارودی مواد کادھماکا،ایک ہی خاندان کے 7افرادجاں بحق
خضدار کے ایک گھر میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ لیویز کے مطابق دھماکا ڈائنامائٹ کا تھا۔خضدار کی تحصیل نال سے اسی کلومیٹر فاصلے پر علاقہ گروک میں گھر میں بڑی مقدار میں ڈائنامائٹ رکھا تھا۔ بچی نے کھانا پکانے کے لئے آگ جلائی تو دھماکہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں مکان مکمل زمین بوس ہو گیا۔
دھماکے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق ڈائنامائٹ پہاڑوں کو توڑنے اور راستہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ گھر میں بارودی مواد کیوں موجود تھا تفتیش جاری ہے