
برطانیہ میں یورپی سطح پر ایک نئی ادبی تنظیم ۔۔اربابِ زوق۔۔ کا قیام عمل میں آیا ہے جسکے ابتدائی اجلاس میں معروف سماجی اور ادبی شخصیت ڈاکٹر عدیم مرتضی راجہ کو اسکا چیرمین مقررکیا گیا ہے جبکہ معروف شاعر، ادیب، صحافی اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی اسکے صدر ہونگے
تنظیم کی جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یورپ بھر میں یوں تو ادبی تنظیموں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ان میں سے غالب اکثریت کی کارکردگی فقط مشاعروں اور ادبی کتب کی تقاریب اجرا تک محدود ہے جس سے اردو ادب فقط شعرو شاعری تک سمٹ کے رہ گیا ہے۔
اربابِ ذوق کے چیرمین ڈاکٹر عدیم مرتضی راجہ اور صدر صفدر ھمدانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یورپ کی سطح پر قائم ہونے والی یہ نئی ادبی تنظیم شعرو ادب کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی ترویج و ترقی پر بھی زور دے گی اور خاص طور پر نئی نسل کو اردو زبان کی طرف راغب کرنے کے مختلف منصوبوں کو متعارف کروایا جائے گا اور معیاری ادب تخلیق کرنے کے ضمن میں ورکشاپس کا اہتمام بھی کیا جائے گا
اربابِ ذوق کے مقرر کردہ دیگر عہدیداروں کی تفصیل یہ ہے
محترمہ ناہید مہدی ۔ وائس چیرپرسن
فرخندہ رضوی۔ سیکرٹری جنرل
سہیل لون ۔ سیکرٹری نشرواشاعت
رضا سید۔ سیکرٹری ملٹی میڈیا و پبلکیشن