14.10.2026, 04:46pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
27.02.2016, 12:21am , ہفتہ (GMT+1)

بھارت کے اہل تشیح  کےمعروف خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر جمعے کی دو پہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

خاندانی ذرائع کے مطابق انکا انتقال اٹھّاسی برس کی عمر میں  ہوا ہے

مرزا محمد اطہر کو دنیا بھر میں مجالس عزا کے حوالے سے بہت پزیرائی ملی اور انہوں نے تمام حیات اپنے مخصوص انداز میں اہلبیت اور عزاداری کی تبلیغ کی

نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق انہیں پہلے لکھنؤ میں اسپتال میں داخل کرایا گیا اس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں علاج کے لئے دہلی لے جایا گیا۔ پچھلے کئ ہفتے سے وہ دہلی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں گردے فیل ہو جانے سے ان کا جمعے کی دو پہر انتقال ہو گیا۔ ان کی رحلت سے برصغیر کے مسلمان عوام ایک عظیم خطیب سے محروم ہو گئے۔

 مولانا مرزا محمد اطہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے اور وہیں انہوں نے دینی اور دنیوی تعلیم حاصل کی۔ لکھنؤ کی معروف دینی درسگاہ سلطان المدارس سے انھوں نے صدر الافاضل کیا اور فارسی میں بھی انہوں نے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ انھیں عربی اور فارسی ادب اور دینیات پر مہارت حاصل تھی۔

 انھوں نے لکھنؤ کے شیعہ پی جی کالج میں برسوں تک فارسی ادب کی تدریس کی۔ ان کے والد مولانا مرزا طاہر مرحوم بھی ایک ممتاز عالم دین تھے۔ مولانا مرزا محمد اطہر نے دنیا کے گوشہ و کنار میں اپنی بے مثال خطابت سے علوم محمد وال محمد علیھم السلام نشر کرنے میں اپنی زندگی بسر کی۔ ممبئی کی مسجد ایرانیان مغل میں انھوں نے اٹھّاون برس تک بلا وقفہ عشرہ محرم کی مجالس کو خطاب کیا جو کسی بھی خطیب کے لئے ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ مولانا مرزا محمد اطہر نے شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی بھی بنیاد ڈالی اور آخری عمر تک اس کے صدر رہے۔ مولانا مرحوم کی تدفین لکھنؤ میں ہو گی۔

:دیگر مضامین
(26.02.2016)  قدرت اللہ شہاب  26 فروری 1917ء کو گلگت میں پیدا ہوئے تھے
(25.02.2016) ٭25 فروری پشتو شاعر اور پٹھان ہیرو خوشحال خان خٹک کی تاریخ وفات ہے
(24.02.2016) فیلڈ مارشل ایوب خان کی صدارت میں 24 فروری 1960ء کو نام اسلام آباد تجویز ہوا
(23.02.2016) ٭14 فروری 1933ء برصغیر کی مشہور فلمی اداکارہ مدھو بالا کی تاریخ پیدائش ہے
(22.02.2016) ٭22 فروری 1974ء عالم اسلام کے سربراہوں کی تاریخی سہ روزہ کانفرنس کا آغاز
(21.02.2016) ٭21 فروری 2005ء کو مشفق خواجہ کراچی میں وفات پاگئے
(20.02.2016) ٭20 فروری رتی جناح کی تاریخ پیدائش بھی اور تاریخ وفات
(19.02.2016) ٭19 فروری 1275ءحضرت لعل شہباز قلندر کی تاریخ وفات ہے
(18.02.2016) ٭18 فروری 2008ء کو پاکستان کی تاریخ کے نویں عام انتخابات منعقد ہوئے
(17.02.2016) ٭پاکستان کے نامورفرزند راشد منہاس کی تاریخ پیدائش 17 فروری 1951ء  ہے۔
(16.02.2016) ٭16 فروری 1971ء کو شاہراہ قراقرم کا افتتاح کیا گیا
(15.02.2016) ٭15 فروری 1869ء اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ غالب کی تاریخ وفات ہے۔
(14.02.2016) سردار عبدالرب نشتر نے 14 فروری 1958ء کی صبح کراچی میں وفات پائی
(13.02.2016)  موسیقار روبن گھوش 76 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کر گئے
(13.02.2016) بیگم رعنا لیاقت علی خان کی تاریخ پیدائش 13 فروری 1905ءہے
(12.02.2016) ٭12 فروری کو سندھی زبان کے معروف ادیب، مؤرخ،مولائی شیدائی وفات پاگئے۔
(11.02.2016) ہاکی کے مشہور کھلاڑی  تنویر ڈار 11فروری 1998ء کو  وفات پاگئے۔
(10.02.2016) پاکستان کے نامور مصور صادقین 10 فروری 1987ء کو  کراچی میں وفات پاگئے
(09.02.2016) ٭9 فروری معروف ماہر قانون سرشیخ عبدالقادرکی تاریخ وفات ہے
(08.02.2016) معروف شاعر و نغمہ نگارندا فاضلی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں