حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم چوروں کے تحفظ کیلئے ہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ٹیکس چوروں کوتحفظ دینے کے لئے ہے اسکیم کے ذریعے ایمانداری سے ٹیکس دینے والوں کوسزادی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم ناکام ہوگئی ہے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ٹیکس چوروں کوتحفظ دینے کے لئے ہے اسکیم کے ذریعے ایمانداری سے ٹیکس دینے والوں کوسزادی جارہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھاپاکستانی عوامی فلاحی کاموں کیلئے دل کھول کر عطیہ دیتے ہیں لیڈر ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں تو عوام بھی ٹیکس ادا کرے گی عوام چاہتے ہیں ان کے لیڈرز عوامی پیسہ لوٹنے کے بجائے ٹیکس اداکریں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا پنجاب سندھ کو چیلنج کرتاہوں تھانا کلچر ختم کریں اور کے پی کے کی طرح پولیس کو غیر سیاسی بنائیں
خیبر پختونخوا میں پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کو جوابدہ ہو گی یہ ہے نیا پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کے پی میں آئی جی پولیس کو با اختیار بنادیا گیا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے نکال دیا گیا