نئی دہلی: ہندوستان نے پٹھان کوٹ حملے پاکستانی ریاست کو ملوث قرار دے دیا۔
اس سے قبل ہندوستان جیش محمد کو پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کا قصوروار قرار دیتا رہا ہے۔
تاہم منگل کے روز انڈین حکومت نے کہا کہ اسلام آباد کی حمایت کے بغیر پٹھان کوٹ حملہ ممکن نہیں تھا۔
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پارلیمنٹ سے اظہار خیال میں کہا کہ ’ پاکستان کے غیر ریاستی عناصر یقیناً حملے میں ملوث تھے، یہ عناصر وہاں (پاکستان) سے بغیر ریاستی حمایت کے کیسے کام کرسکتے ہیں۔‘