کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ منگھو پیر سے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد پکڑے گئے۔ صدر کے علاقے سے ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
منگھوپیر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری، قتل اور اغوا میں ملوث ہیں۔
ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
صدر پاسپورٹ آفس کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے ضیاء کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔