شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر صفدر ھمدانی ایک روزہ دورہ فیصل آباد کے بعد لاہور روانہ ہو گئے انہوں نے گیارہ مارچ جمعے کا روز فیصل آباد میں انتہائی مصروف گزارا۔
ایف ایم مست کے مقامی مینجر جناب زیبی نے اپنے گھر پر انکے اعزاز میں ظہرانہ دیا اورایف ایم مست کے نشریاتی مرکز پر طویل اور بھر پور ورکشاپ ہوئی
شام میں پریس کلب میں حلقہ ارباب ذوق کا ایک تاریخی اجلاس ہوا جو تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہا اور صفدر ھمدانی نے فکری خطاب کیا جسے شرکا نے بےحد پسند کیا۔
رات بارہ بجے سے دو بجے تک ایف ایم مست کے مقامی اسٹیشن سے لائیو نشریات میں شرکت کی اور اپنے متنوع شاعری پیش کی
تفصیلی رپورٹ جلد