نکانہ صاحب کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ پولیس نے پانچ دہشتگرد ہلاک کردیئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے باھری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔
ترجمان کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ننکانہ شاہ کوٹ کے قریب کارروائی کی۔ پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی ہیں۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ پولیس نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،بیس فٹ لمبی بارودی لائن اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کلعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔