15.10.2026, 06:38pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

سعودی پولیس کی کارروائی میں شدت پسند سویلم الرویلی گرفتار
15.03.2016, 01:02am , منگل (GMT+1)

ریاض........سعودی پولیس کی کارروائی میں شدت پسند سویلم الرویلی گرفتار، کارروائی کےدوران سویلم الرویلی کی بیوی نے پولیس پر فائرنگ کردی،، جوابی فائرنگ سےہلاک ہوگئیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق سویلم الرویلی متعدد دہشتگردی کے واقعات اور مساجد پر حملوں میں ملوث ہے۔ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سویلم الرویلی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب ان 16 دہشت گردوں میں سے ایک ہے، جو مختلف مساجد اور
 دہشت گردی کئی دوسری وارداتوں میں ملوث بتائے جاتےہیں۔

الرویلی کی الجوف کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے اس کی تلاش شروع کردی۔اس کے ٹھکانے کا پتا چلنے کے بعد نہایت راز داری میں کارروائی کی گئی جس میں اسے زندہ پکڑ لیا گیا ہے، جب کہ اس کی بیوی نے کلاشنکوف سے سیکیورٹی اداروں پرفائرنگ کی مگر جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگئی۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سویلم الرویلی گذشتہ برس الدالوہ قصبے کی جامع مسجد مصطفیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ اور عسیر میں ایمرجنسی سروسز کی مسجد میں خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ سویلم القعیقعی الرویلی اور سویلم الھادی کو بھی اشتہاری قرار دے کر ان کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔


:دیگر مضامین
(13.03.2016) شام: النصرہ فرنٹ کا باغی گروپ کے اڈوں پر حملہ
(13.03.2016) ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے شمالی علاقے میں کرد جنگجووں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ، کم از کم 67 افراد ہلاک ہوگئے۔
(13.03.2016) امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں شروع، شمالی کوریا کی آب دوز لاپتا
(12.03.2016) جان کیری کاایرانی ہم منصب کوفون،میزائل تجربات پرتشویش
(10.03.2016) امریکی صومالی فوج کا الشباب کے اڈے پر چھاپہ، 15 شدت پسند ہلاک
(10.03.2016) مصر: عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل پیش



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں