ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل سے رینجرز نے چھ گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی۔
منحرف رہنماؤں کی پریس کانفرنسوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی حکام کی جانب سے رہنماؤں سے پوچھ گچھ نے متحدہ خیمہ میں مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی کے ممبر کنور نوید جمیل کو پوچھ گچھ کے لیے رینجرز ہیڈ کوارٹرز طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینئر ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل سے رینجرز حکام نے چھ گھنٹے پوچھ گچھ کی۔
اس دوران رینجرا حکام نے کنور نوید جمیل سے مختلف معاملات پر سوالات کیے۔
رینجرز اہلکاروں کی طویل تفتیش کے بعد رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل اپنے آبائی شہر حیدر آباد روانہ ہوگئے۔