بحرین شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ سے تعلق کے الزام میں متعدد لبنانی شہریوں کو ملک بدر کر رہا ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ بات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی گئی ہے۔
اس بارے میں یہ تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں کہ ان کی تعداد کتنی ہے اور کب انہیں بحرین سے نکالا جائے گا۔ یہ بات واضح رہے کہ جمعے کے روز عرب لیگ نے حزب اللہ کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دیا تھا، جب کہ عرب لیگ کے اجلاس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عرب ممالک میں مداخلت سے باز رہے۔