سرفراز وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ کو نیا خط لکھا دیا۔ خط ملنے کے بعد سرفراز مرچنٹ نے پاکستان آنے اور ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروانے پر مشاورت شروع کردی۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی وزیر داخلہ کی ہدایت پر سرفراز مرچنٹ کو نیا خط لکھ دیا، جبکہ ذرائع نے پاکستانی نژاد برطانوی تاجر سرفراز مرچنٹ کوخط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خط ملنے کے بعد سرفراز مرچنٹ نے پاکستان آنے اور ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروانے پر قانونی مشاورت شروع کر دی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے اس سے قبل سرفرازمرچنٹ کو سمن بھجوایا گیاتھا۔
جس پر سرفراز مرچنٹ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں رضاکارانہ طور پر ایف آئی اے کو شواہد فراہم کرکے مدد کرنا چاہتا ہوں، لیکن سمن جاری کرکے مجھے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ظاہرکیاجارہا ہے۔