15.10.2026, 11:12am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
  تصویر میں خبر

مشقوں میں شرکت,روسی فوجی پاکستان پہنچ گئے



 
مضامین/تجزیات
 

خوش آمدید ۔۔۔ امن کے شہر میں از؛  نذر حافی ، ایران 
22.03.2016, 03:29am , منگل (GMT+1)

یہ مارچ کا مہینہ، ایام فاطمیہ(س) کی راتیں، یتیم خانہ چوک لاہور، تفتان کا سنسان سفر اور اس سفر میں عجیب راستہ ہے، جہاں نہ آب ہے اور نہ پڑاو، پیاس اتنی ہے کہ دریا کے لب بھی خشک ہیں، خوف اتنا ہے کہ گھوڑوں کی زبانیں تالوں سے چپکی ہیں، دور تک نہ کوئی درخت ہے اور نہ سایہ، خشک زمین خون کی چند بوندوں کو ترس رہی ہے۔ لوگ پابرہنہ، سر ہتھیلیوں پہ لئے گزر رہے ہیں، کتنے ہی تو بدن ایسے ہیں کہ جن پر سر ہی نہیں اور لکیر کے اُس طرف میں کھڑا ہوں۔۔۔  لکیر کے اس طرف اِک شہر ہے، جہاں ہر  قیمتی شے بکتی ہے، جہاں شیر نہیں بکتے بلکہ شیر اس شہر میں اپنا پیٹ پالنے کے لئے اپنے دانت بیچتے ہیں، جہاں سانپ اپنے زہر کو باقی رکھنے کی خاطر اپنے ہی بچوں کو فروخت کر آتے ہیں، جہاں بدن تراشنے کے لئے سر کاٹ دیئے جاتے ہیں، جہاں انسان نہیں خریدے جاتے بلکہ انسانی جسم کے اعضا بکتے ہیں، خصوصاً ہاتھ ، زبان اور آنکھیں۔۔۔

وہ ہاتھ کہ جس میں قلم اٹھانے کی طاقت ہو
وہ زبان کہ جس میں چکھنے کی صلاحیت ہو

وہ آنکھیں جو کچھ نہ کچھ دیکھ سکتی ہوں۔۔۔ان کی قیمت کچھ زیادہ ہی لگتی ہے۔
لوگ دوڑ رہے ہیں اس بازار کی طرف اور گردش دائرے میں ہے۔ یہ دائرہ مصلحت کا ہے۔ اس دائرے کی نہ کوئی ابتدا ہے اور نہ انتہا۔
دائرے کا کوئی افق بھی نہیں، پھر بھی مرغ ِ سحر مجھ سے پہلے بانگِ سحر دیتا ہے اور میں گلدستہ اذاں پہ کھڑے ہوکر صبح کی تھرتھراتی ہوئی لو کے پرچم پر تھوک دیتا ہوں۔ تھوکتا بھی ہوں تو خون آلود۔

اذان دینے کے لئے ایک جرات چاہیے اور میں! میں اس قبیلے کا فرد ہوں! ہاں میں وہ نامرد ہوں کہ جو اپنے شہیدوں کی گمنام قبروں پر چھپ کر فاتحہ پڑھنے کا عادی ہوچکا ہے۔ میں اپنے تاریک کمرے کے گرد ایک دائرہ کھینچ کر، چند اگربتیاں جلاتا ہوں اور چند ٹھنڈی آہیں بھرتا ہوں اور پھر سہم جاتا ہوں کہ اگربتیوں کا دھواں کہیں دروازے سے باہر نہ چلا جائے۔

میرے کارواں میں سب حُر ہیں، سب جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے، لیکن سب میرے سمیت لکیر کی دوسری جانب کھڑے ہیں یعنی ابھی لشکرِ یزید سے باہر نہیں نکلے۔۔۔
آج کی شب اس شہر میں خوف اتنا ہے کہ درودیوار پر چیونٹیاں رینگ رہی ہیں اور کوئی ایک حُر بھی ڈر کے مارے اونچی سانس نہیں لیتا۔۔۔ گھوڑوں کے نتھنے سی دیئے گئے ہیں اور ٹانگیں باندھ دی گئی ہیں ۔۔۔ لوگوں میں اتحاد ہوگیا ہے خاموش رہنے پر، بھیک مانگ کر کھانے پر، گدائی کرکے مسجدیں بنانے پر، ظالموں کے سامنے گڑگڑانے پر۔۔۔
اب یہاں کوئی فساد نہیں، یہاں کوئی جھگڑا نہیں، اس شہر والوں نے ایکا کر لیا ہے دائرے میں دوڑنے پر۔۔۔

یہ لوگ دائرے سے باہر ایک قدم بھی نہیں رکھتے ۔۔۔ دو قدم تو بڑی بات ہے۔۔۔

اس حالت میں جو چند روز گزرے اور لوگ اس حالت کے عادی ہوگئے تو پھر لوگوں کے ہجوم میں امیرِ  شہر نے امن عامہ کے بارے میں ایک لمبی تقریر کرنے کے بعد شہر کے سب سے بڑے دروازے پر یہ کتبہ نصب کروا دیا “امن کے شہر میں خوش آمدید"
اب اس شہر میں تاابد جو بچہ بھی جنم لے گا وہ پُر امن ہوگا۔۔۔

:دیگر مضامین
(18.01.2016) اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال  ملک بھر کا آئینہ ہے ۔ از۔زبیر منور
(11.01.2016) ریڈیو پاکستان جو کبھی ایک تربیت گاہ تھی ۔ از۔ زبیر منور
(30.12.2015) پاکستان ٹی وی کے بانی اسلم اظہر، جو اب ہم میں نہیں رہے
(09.11.2015) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 / نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں تولد ہوئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  شمس جیلانی   
  مزید ++
  صفدر ھمٰدانی    
  مزید ++
  ماہ پارہ صفدر   
  مزید ++
  ڈاکٹر نگہت نسیم   
  مزید ++
  زرقا مفتی   
  مزید ++
  سیدہ زائرہ عابدی۰بجو   
  مزید ++
  محمد احمد ترازی   
  مزید ++
  محمد عظیم اعظم   
  مزید ++
  عالم آرا   
  مزید ++
  سیدہ رافیعہ گیلانی   
  مزید ++
  شاہین اشرف علی   
  مزید ++
  اظہرالحق نسیم   
  مزید ++
  فرخندہ رضوی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں