15.10.2026, 02:04pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » سیدہ زائرہ عابدی۰بجو
 

میرے قریب مت آؤ کہ آگ جلتی ہے ۔از؛ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا 
22.03.2016, 10:54pm , منگل (GMT+1)

عورت بھی کتنی مجبور اور مظلوم ہے  ،خدا کا نائب انسان ، عورت کی  صنف کے بارے میں خدا کا قانون بھلا کراس کو کہاں کہاں اور کس طرح اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتا ہے  کہیں وہ دیوداسی ہے تو کہیں  کنواری راہبہ ہے تو کہیں قران سے اور اپنے دیکھے پیشواؤں سے بیاہنے کے بعد کہلائ جانے والی مقدّس ہتھنی ہے  جس سے کوئ مرد شادی نہیں کر سکتا ہے
ہر لڑکی جب جوان ہوتی ہے اس کو چاہ ہوتی ہے اپنا شوہر اپنے بچّے اپنا گھر آنگن  اور یہ نہیں  تو نفسیاتی  امراض یا گناہ   کی رغبت   پیدا ہونا  ایک فطری امر ہے مجھے  نہیں معلوم  کہ پاکستان کے کسی اور علاقہ میں یہ  قبیح رسم رائج ہے کہ نہیں لیکن صوبہ سندھ میں  لڑکیوں کے قران سے نکاح کی رسم  زمینین بچا نے کے لئے صدیوں سے چلی آرہی ہے  یہ بڑی ہی ظالمانہ اور قبیح رسم ہے جس میں ایک اُس ہستی کے فطری جذبات کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے جو پروردگارِعالم نے  انسانی مزاج کے مطابق  ودیعت کئے ہوتے ہیں  ،،ابھی حال ہی میں پیپلز پارٹی کےایک  مخدوم  صاحب کا انتقا ل ہوا ان کی تین بہنیں قران سے نکاحی ہوئی ہیں  ۔۔ یعنی اس  رسمِ بد کا چلن  زمینیں رکھنے والی  ہر قوم ہر قبیلے میں بلا تخصیص پایا جاتا ہے ،
قران کریم تو سراسر رحمتِ کامل ہے  اس رحمِت کامل اور بہترین دستور العالمین ہے اس اعلٰی اور مقدّس ترین دستور  کو اتنی ظالمانہ اور رسم کے لئے استعمال کرنا سراسر عتابِ الٰہی کو دعوت  دینا ہوا ناں!اس رسمِ بد میں تمام  انتظامات اصلی شادی جیسے ہوتے ہیں لڑکی دلہن بنائ جاتی ہے  پورے پورے گاؤں دعوت ِ نکاح میں مدعو کئے جاتے ہیں   پھر قران کریم کی مقدّس صحیفے کے ساتھ مولوی صاحب نکاح کی رسم انجام دیتے ہیں۔

ہمارے  وطنِ عزیز کے  صوبہ سندھ میں ایک اور رسم میں  روحانی پیشواؤں سے نکاح کر دیا جاتا ہے اس نکاح کا علم اس روحانی پیشوا کو خود بھی نہیں ہوتا ہے پھر اس فرضی نکاح کے عوض وہ بد قسمت لڑکی  تمام عمر کنواری بٹھائی جاتی ہیں کیونکہ اب وہ اپنے پیر کی امانت ہوتی ہیں ۔۔ چاہے پیر ان کو تمام عمر  پوچھنے کی بھی زحمت نا کریں لیکن لڑکیاں انہی کے نام پر جیتی اورمرتی ہیں یہ بھی زمین بچانے کی منحوس رسم  ہے پیشواؤں سے نکاح کے بعد لڑکی کا نام ہتھنی ہو جاتا ہے اور گاؤں کا کوئ لڑکا اس مقدّس  ہتھنی کے لئے  شادی کرنے کا   سوچ بھی نہیںن سکتا ہے۔۔ یہ بھی زمینیں بچانے کے لئے ایک رسمِ قبیح ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جب  عورت کی اس بے توقیری کا عالم   دیکھا تو دل سے بے اختیار کچھ الفاظ اس  طرح  موزوں ہوئے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
میرے قریب مت آؤ
کہ آگ جلتی ہے
قبیح رسموں کی اور رواجوں کی
جھلس نا جاؤ کہیں آنچ میں تم بھی
 مجھے تو گرم فضاؤں میں جیتے جانا ہے
بڑی ہی تلخ حقیقت ہے میری دنیا کی
کسے بتاؤں سہاگن ہوں میں صحیفے کی
مگر !
یہ کیا ہے؟
جسم پیاسا ہے روح جلتی ہے
ایک آرزو ازل سے حوّا کی
کوکھ خالی میری پھڑکتی ہے
میرے قریب مت آؤ کہ آگ جلتی ہے
قبیح رسموں کی اور رواجوں کی
کسے خبر ہے  ؟
ان کی جاگیر کے خزینوں میں
میرے کنوارے سپنوں کے دفن ارماں ہیں
ان کا رشتہ زمین کا رشتہ
ان کی چاہت ہے بس دفینوں میں
شائد اسی لئے پاک رشتہء محبّت کو
نام دیتے ہیں کارو کاری کا
اور قتل کرتے ہیں اپنے ہاتھوں سے
پریم کے ان دیوانوں کا
جن کے دل میں امنگ ہوتی ہے گھر بسانے کی
میرے قریب مت آؤ
کہ آگ جلتی ہے
قبیح رسموں کی اور رواجوں کی
 زائرہ عابدی

:دیگر مضامین
(03.01.2016) سعودی عرب کے ممتاز عالمِ دین اور شیعہ رہنمائے ملّت شیخ انّمر کی شہادت۔از؛ سیدہ زائرہ عابدی 
(08.12.2015) خاتون پائلٹ فلائٹ آفیسر مریم مختیار کی شہادت۔ از۔ زائرہ عابدی
(13.07.2015)  کراچی پر موت کے سائے ۔۔۔ از:‌ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا
(24.06.2015) روہینگا کے مظلوم مسلمان ۔ از ، سیدہ زائرہ عابدی
(09.03.2015) حضرت عیسٰی علیہ السّلام کا دستر خوان۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی۔کینیڈا
(24.02.2015) انسان کے مزاج میں بڑی ہی سر کشی ہے۔ از:‌ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا
(11.02.2015) کراچی کے آسماں پہ بدستور ظلم کا خونی عقاب ۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی
(03.02.2015) بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کےاسباب کیا ہیں ۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی ۔کینیڈا‎
(30.12.2014) خبردا ر ہو جاؤ پاکستانیو ... ۔۔۔ از:‌ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا 
(12.12.2014)  سرزمینِ ہند کے نیّرِ تاباں حضرت خواجہ معین الدّین حسن چشتی
(03.12.2014)  مسلمانوں پر کس طرح شب خون ماریں ۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا
(25.11.2014) وطنِ عزیزپاکستا ن میں اسرائیلی سازشیں ۔۔ از:‌سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا 
(20.11.2014) گدھوں کا گوشت شہر میں سپلائی ۔۔۔ از:‌ سیدہ زائرہ عابدی ۔کینیڈا
(13.11.2014) حضرت لقمان رحمۃ اللہ علیہ ۔۔ از:‌سیدہ زائرہ عابدی۔ کینیڈا
(28.10.2014)  پاکستان اور ایران دوستی کے دوراہے پر ۔۔از:‌ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا 
(16.10.2014) خدا کے لیئے مائیں اپنی آنکھیں کھلی رکھّیں ۔۔از؛ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا 
(13.10.2014) کہاں ہیں چارہ گر میرے ۔۔از؛ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا
(04.07.2014)  میرا شہر نا پرسا ں کراچی ۔۔ از: سیدہ زائرہ عابدی ۔ ٹورنٹو
(03.06.2014) انسانی اسمگلنگ ،موت کے سائے تلے ۔۔ سیدہ زائرہ ، ٹورنٹو ، کینیڈا
(20.05.2014)  مصر کے بازار سے پاکستان کے بازار تک ۔از: سیدہ زائرہ عابدی ۔ ٹورنٹو



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں