لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ ایکواڈور کے مشرقی صوبے پستازا میں ایمیزون کے خطے میں پیش آیا۔
طیارے میں انیس فوجی سوار تھے جو پیراشوٹنگ کی مشق کے لیے سفر کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال نا معلوم ہیں۔ شواہد کے ذریعے تحقیقات کی جارہی ہے۔