کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گزشتہ روز مارے گئے دہشت گردوں میں سے ایک سانحہ عاشورہ کا مرکزی ملزم نکلا۔ ملزم عنایت گرفتاری کے بعد سٹی کورٹ سے فرار ہو گیا تھا۔
انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزم مرتضیٰ عنایت اپنے دیگر ساتھیوں شکیب فاروقی، وزیر اور مراد شاہ کے ساتھ سٹی کورٹ سے فرار ہوا تھا۔
سٹی کورٹ سے فرار ہوتے وقت پولیس کے ساتھ مقابلہ بھی ہوا اور مقابلے میں ملزم کا ایک ساتھی مراد شاہ مارا گیا تھا۔ مرتضیٰ عنایت کے ساتھ فرار ہونے والوں میں شکیب فاروقی اور وزیر تاحال مفرور ہیں۔
حکومت سندھ نے سٹی کورٹ سے فرار ہوجانے والے ان تینوں دہشت گردوں کی سر کی قیمت دس دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔