15.10.2026, 06:38pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کو ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ار اور 20 زخمی ہوگئے۔
20.03.2016, 05:14am , اتوار (GMT+1)

ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کو ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ار اور 20 زخمی ہوگئے۔

استنبول کے گورنر واسپ شاہین نے استقلال اسٹریٹ میں ہونے والے اس دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور یہاں سے شواہد جمع کرنا شروع کیے۔

جہاں یہ دھماکا ہوا وہ ٹریفک کے لیے ممنوع علاقہ ہے اور یہاں کشادہ گلیوں کے دونوں اطراف معروف مصنوعات کی دکانیں ہیں۔

یہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور عام طور یہاں لوگوں خاص طور پر سیاحوں کی ایک قابل ذکر تعداد موجود رہتی ہے۔ لیکن رواں ہفتے انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے کے باعث ہفتہ کو یہاں رش کم تھا۔

اس تازہ واقعے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروپ نے تسلیم نہیں کی ہے لیکن ترکی کو حالیہ مہینوں میں ایسے ہی پرتشدد واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں سے بعض کی ذمہ داری داعش جب کہ دیگر کی کرد باغیوں نے قبول کی ہیں۔

رواں ہفتے انقرہ میں ہوئے خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم 37 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ بھی ایسے ہی ایک واقعے میں 29 لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

ان واقعات کی ذمہ داری کرد باغیوں کی ایک تنظیم نے قبول کی تھی۔


:دیگر مضامین
(20.03.2016) پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ صلاح عبد السلام بیلجیم میں گرفتار
(19.03.2016) بیلجئم پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
(19.03.2016) برسلز: تارکین وطن کے بحران پر ترکی اور یورپی یونین میں معاہدہ
(18.03.2016) روس کے صدر نے کہا ہے  کہ ضرورت پڑی تو روس کے فوجی دستے "چند گھنٹوں کے اندر" دوبارہ شام پہنچا دیے جائیں گے۔
(18.03.2016) نئی دہلی: ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے اسدالدین اویسی غدار قرار
(17.03.2016) بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کے لیے پھانسی کا پروانہ جاری کر دیا گیاہے۔
(17.03.2016) لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
(17.03.2016) داعش افغانستان میں پسپا ہو رہی ہے: صدر اشرف غنی
(15.03.2016) حزب اللہ سے تعلق کے شبے میں متعدد لبنانی شہریوں کی بحرین سے ملک بدری
(15.03.2016) انقرہ میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔
(15.03.2016) سعودی پولیس کی کارروائی میں شدت پسند سویلم الرویلی گرفتار
(13.03.2016) شام: النصرہ فرنٹ کا باغی گروپ کے اڈوں پر حملہ
(13.03.2016) ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے شمالی علاقے میں کرد جنگجووں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ، کم از کم 67 افراد ہلاک ہوگئے۔
(13.03.2016) امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں شروع، شمالی کوریا کی آب دوز لاپتا
(12.03.2016) جان کیری کاایرانی ہم منصب کوفون،میزائل تجربات پرتشویش
(10.03.2016) امریکی صومالی فوج کا الشباب کے اڈے پر چھاپہ، 15 شدت پسند ہلاک
(10.03.2016) مصر: عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل پیش



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں