خا لی نیم پلیٹ اور بھری ہو ئی آ نکھ
.............................................
سال کے کچھ دن تا وان کے طور پر
دیئے جا ئیں اس شخص کو
جس کے والٹ میں رکھی ہو ئی تھیں ...
ہما ری بھری ہوئیں آ نکھیں
ہم جو کا غذ وں کی کھٹر پٹر کے دوران
طے کر تے رہے وہ ملا قا تیں
جنہیں وقت کی دیمک نگل گئی
دنیا سے با ہر جا کر ملے
سنگ بنیا د اٹھا یا جا ئے
اس ہجرت کا
جو تم نے میرے ۔۔۔۔۔اور میں نے
تمہا رے دل سے کی
اور ایک سڑک منسوب کی جا ئے
محبت کی بیل گا ڑی کے نام
سرخ لفا فو ں پہ ربن کی طرح
لپٹے ہو ئے ہا تھ
آج بھی اتنے ہی سرد ہیں
جتنا اس دریا کا پا نی
جس میں گر کر چکنا چور ہو گیا
ریت سے بنا ہوا چا ند
اور ۔۔۔۔۔۔۔کنا رے پر زبان پھیرتا پا نی
اپنی گو یا ئی کھو بیٹھا