ہلہ: عراق میں ایک فٹبال گراؤنڈ میں خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلا ک ہو گئے۔
بغداد سے 40 کلو میٹر دور جنوبی شہر اسکندریہ کے ایک گاؤں میں جمعہ کو ایک مقامی ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جا رہی تھیں، جب حملہ آور نے خود کو ہجوم میں دھماکے سے اڑا لیا۔
شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ (داعش) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے میں 65 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسکندریہ ہسپتال کے طبی عملے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں خون سے آلودہ گول پوسٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔