نئی دہلی : ہندوستان نے بلوچستان سے گرفتار ہونے والے 'را' کے مبینہ ایجنٹ کو شہری تسلیم کر لیا البتہ اس کو فوج کا سابقہ اہلکار ظاہر کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق نیوی کے ایک سابقہ اہلکار کو پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے الزام گرفتار کیا گیا ہے۔
ہندوستان کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی شخص کے ذاتی فعل کو حکومت سے نہیں جوڑا جا سکتا جبکہ وہ وقت سے قبل ہی انڈین نیوی سے ریٹائرمنٹ لے چکا تھا۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت میں دلچسپی نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایک مستحکم اور پرامن پاکستان پورے خطے کے مفاد میں ہے۔