اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت را ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ لے جائیں، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو ذرداری دوہزار اٹھارہ کے انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کو جوائن کرینگے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا رحیم یارخان میں پیپلزپارٹی کا جلسہ کامیاب رہا، جلسے میں لوگوں کو سواری نہیں دی گئی، بلکہ وہ خود آئیں۔
انہوں نے کہا کسی بھی ملک سے را ایجنٹ آسکتے ہیں، ایران پر شک کرنا غیر مناسب ہے، حکومت کو چاہیئے کہ را ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں ہر شخص خوشحال تھا، غربت باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھا کر ختم کی جاسکتی ہے۔