وزیراعظم محمد نوازشریف نے آج برطانیہ کادورہ منسوخ کر دیا کل امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم امریکا میں نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہورمیں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد برطانیہ کادورہ منسوخ کردیاہے ۔ وزیراعظم نے آج برطانیہ میں قیام کے بعد کل امریکہ کے لئے روانہ ہوناتھا ۔
وزیراعظم اب کل امریکہ جائیں گے جہاں وہ نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کی امریکی صدربارک اوباما سے ملاقات بھی ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
پنجاب میں تین دن کا سوگ منایا جا رہا ہے