بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی برسلز آمد پرکشمیریوں، ہندو، سکھ اور عیسائی برادری نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ مظاہرین نے مودی کو قاتل، قصائی اور دہشتگرد قرار دیا۔
بھارتی وزیراعظٕم نریندر مودی دو روزہ بھارت-یورپی یونین سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بیلجیم پہنچے۔مودی کی آمد پر برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیر کونسل یورپی یونین کے تحت کشمیریوں، ہندو دلتوں، عیسائیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور مودی قاتل، قصائی، دہشتگرد اور فاشسٹ کے نعرے لگائے۔مظاہرین میں یورپ بھر کی کشمیری تنظیموں اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری بیرسٹر سلطان محمود نے بھی شرکت کی۔
کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا نے کہاکہ احتجاج کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور مودی کی تشدد کی پالیسی کے خلاف عالمی برادری کو آگاہ کرناہے۔