ترکی کے شہر دیار باقر میں بس ترمینل کے قریب خودکش کار بم دھماکا میں چار سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بم دھماکے میں دیشتگردوں کی جانب سے پولیس کمانڈوز کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ بم دھماکہ کے بعد ریسکیو کے عملہ نے جائے وقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیاہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔
ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔جس سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔