پاکستان کےسیکٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ پاکستان اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق کسی معاہدے پر دستخط کرنے واشنگٹن نہیں آیا۔
واشنگٹن میں اب تک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہری کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر کانفرنس کا مقصد پاکستان کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں دنیا کو بتانا ہے۔
پاکستان کے ایٹمی ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ سیکٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت وطن کے دفاع کیلیے ہے، پاکستان کانیوکلیئرکمانڈاینڈ کنٹرول نظام بےمثال ہے۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری سلامتی اقدامات کی دنیاتعریف کر رہی ہے۔