15.10.2026, 06:53pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

پاکستان میں تقریباً ستر لاکھ لوگ منشیات کے عادی ،  روزانہ 700 افراد مر جاتے ہیں
02.04.2016, 06:01am , ہفتہ (GMT+1)

پاکستان میں تقریباً ستر لاکھ لوگ منشیات کے عادی ہیں جبکہ اس کے روزانہ استعمال کے نتیجے میں 700 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔یہ بات پیر کو یہاں سینیٹر رحمان ملک کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور انسداد منشیات کے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خاور حنیف نے منشیات کے عادی افراد کی بہبود کیلئے منشیات کنٹرول ڈویژن کے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔

خاور حنیف نے بتایا کہ ملک میں تیس لاکھ افراد ڈاکٹری نسخہ کے بغیر ادویات استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منشیات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد دہشت گردی میں مرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ دہشت گردی سے اوسطاً 39 جبکہ منشیات کی وجہ سے 700 ہلاک ہوتے ہیں۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان کو 2011 سے ’پوست فری‘ قرار دیا جا چکا ہے لیکن افغانستان میں پوست کی کاشت 7000 ہیکٹر سے بڑھ کر 22500 ہیکٹر تک جا پہنچی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی نے بتایا کہ 32 ملکوں کے حکام منشیات کنٹرول کرنےکیلئے پاکستان میں تعینات ہیں جبکہ اس حوالے سے ایران کے سوا پاکستان کے کسی عہدے دار نے بیرون ملک خدمات سرانجام نہیں دیں۔سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ای این ایف کے چار ہسپتال کام کر رہےہیں جبکہ ایک صوبہ کے پی میں زیر تعمیر ہے۔

ڈی جی نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فورس کو کسی دوسرے ذریعہ سے براہ راست فنڈز نہیں ملتے اسی لیے وہ مکمل طور پر وزارت خزانہ پر انحصار کرتے ہیں۔’سعودی عرب نے ہمیں کچھ سکینرز دیے ہیں جو واہگہ بارڈر پر نصب ہیں۔ اسی طرح متعلقہ آلات کی فراہمی کیلئے چین سے بھی بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال 13انٹرنیشنل گروہوں سمیت 106 منشیات کے گروہوں کو ختم کیا گیا۔’2015 میں تقریباً 344 ، 2014 (426)، 2013 (540)جبکہ 2012 میں 552مجرموں کے خلاف مقدمے چلائے گئے۔بریفنگ کے بعد رحمان ملک نے تجویز دی کہ تمام ٹی وی چینل اپنا 0.5 فیصد ایئر ٹائم منیشات کی وجہ سے پھیلی تباہی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے وقف کریں۔

:دیگر مضامین
(01.04.2016) پاکستان کا بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی نہ دینے کا فیصلہ
(31.03.2016) کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار
(31.03.2016) کراچی: مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے قریب سے 4مشتبہ افراد گرفتار
(29.03.2016) مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے: مظاہرین
(28.03.2016) لاہور:گشن اقبال پارک خودکش دھماکہ،مقدمہ درج کر لیا گیا
(27.03.2016) کراچی:سندھ رینجرز کا کورنگی میں چھاپہ2ٹارگٹ کلرز گرفتار،اسلحہ برآمد
(26.03.2016) پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن، 95مشتبہ افراد زیر حراست
(26.03.2016) جنوبی ایشیا: کم عمری میں شادیاں، بنگلہ دیش سرفہرست
(24.03.2016)  وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
(22.03.2016) وزیرآباد:پی ٹی آئی کارکنوں کاڈی آر او کےآفس پراحتجاج 
(22.03.2016) این اے 101 اور پی ایس 23 میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے
(21.03.2016) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا
(20.03.2016) کراچی:منگھوپیرپولیس مقابلہ،سانحہ عاشورہ کا مرکزی ملزم ہلاک
(19.03.2016) ڈکٹیٹر کے خلاف ہیں، فوج کے نہیں، خواجہ سعد رفیق
(18.03.2016) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی پہنچ گئے ہیں۔
(17.03.2016) کراچی:جعفر طیار سوسائٹی اور غریب آباد میں آپریشن،10افراد زیر حراست
(17.03.2016) ایف آئی اے کا نیا خط موصول، مرچنٹ کی پاکستان آنے کیلئے مشاورت
(15.03.2016) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید کی رینجرز ہیڈ کوارٹرز طلبی
(15.03.2016) کراچی:فائرنگ و پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جان سے گئے
(13.03.2016) ننکانہ صاحب:سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگرد ہلاک،3 فرار



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں