پشاور: خیبر پختونخوا اور فاٹا کی ایپکس کمیٹی نے پشاور میں بھتہ خوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف کابل سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ایپکس کمیٹی نے ہفتہ کو ایک اجلاس میں طے کیا کہ بھتہ خوری میں استعمال ہونے والی افغان موبائل فون سموں کو بلاک کرنے کیلئے کابل سے تعاون مانگا جائے گا۔
ایپکس کمیٹی نے ہفتہ کو ایک اجلاس میں طے کیا کہ بھتہ خوری میں استعمال ہونے والی افغان موبائل فون سموں کو بلاک کرنے کیلئے کابل سے تعاون مانگا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ہفتہ کویہاں کور ہیڈ کواٹرز منعقدہ اجلا س میں خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا، وزیر اعلی پرویز خٹک، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، پشاور کے کور کمانڈر اوردوسرے سینئر سویلین اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے ایک جاری بیان کے مطابق، اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جاری فوجی آپریشن، صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں،
آئی ڈی پیز کی واپسی اور طورخم پر بارڈر مینجمنٹ پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔