کراچی: کراچی میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے میں چار مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس نے پہلے سے گرفتار کچھ ملزمان کی نشان دہی پر قائد آباد کے علاقے میں چھاپہ مارا۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔ ملزمان کی شناخت زبیر، نثار، راشد اور عماد کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق، ہلاک ’دہشت گردوں‘ کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔ ’دہشت گردوں سے اسلحہ، تین دستی بم اور بیس کلو گرام بارودی مواد بھی ملا‘۔