عالمی اخبار کی نائب مدیر ، معروف افسانہ نگار اور نظم کی شاعرہ اور ریڈیو دوستی کی پیشکار ڈاکٹر نگہت نسیم کو اتوار کے روز سڈنی میں
آسٹریلیا پاکستان میڈیکل ایسوسیشن کی طرف سے انکی پیشہ وارانہ اور ادبی، صحافتی اور سماجی خدمات پر اعزاز عطا کیا گیا اور طب و ادب سمیت مختلف شعبوں میں انکی طویل خدمات کو سراہا گیا
اس موقع پر عالمی اخبار، ریڈیو دوستی اور اہل ادب کے علاوہ انکے احباب، دوستوں اور اہل خانہ نے انکو مبارکباد دی ہے اور انکی مزید کامیابی کی دعا کی ہے
سڈنی میں ہونے والی اس تقریب کی تفصیلی رپورٹ جلد ہی قارئین کی خدمت میں پیش کی جائے گی