کراچ میں سی ٹی ڈی کے پانچ اہلکاروں کے خلاف حبس بیجا میں رکھنے اور پیسے لے کر چھوڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے پانچ اہلکاروں کے خلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ شہری سید علی رضا کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ مقدمہ معزز عدالت کے حکم پر پریڈی تھانے میں درج ہوا۔
سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر شہری کو حبس بیجا میں رکھنے اور پیسے لینے کے بعد چھوڑنے کا الزام ہے۔