بھارت اور سعودی عرب کےدرمیان پانچ معاہدےطے پاگئے۔ معاہدوں کے تحٹ دونوں ممالک انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کریں گے
جبکہ معاہدوں پر دستخط نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیے گئے۔
دورہ سعودی عرب کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ دورہ کے دوران دونوں ممالک نے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ان معاہدوں کی روح سے دونوں مملک منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی فنانسنگ اور اس سے متعلق دیگر جرائم کے حوالے سے انٹیلی جنس شیئرنگ کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر معاہدوں میں مزدوروں کے معاملات پر تعاون، سرمایہ کاری میں اضافہ اور دست کاری کے حوالے سےمتعلق ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق نریندر مودی اور شاہ سلمان کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے، دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ کرنے اور ان کی حمایت روکنے پر اتفاق کیا۔