16.10.2026, 04:20am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

ضرب عضب کے آخری مرحلے میں 252 مشتبہ دہشت گرد ہلاک 640 مربع کلومیٹر کا علاقہ عسکریت پسندوں سے صاف۔
04.04.2016, 04:20am , سوموار (GMT+1)

پاکستان کی فوج نے بتایا ہے کہ افغان سرحد سے ملحق قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے آخری مرحلے کے دوران اب تک 252 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ 640 مربع کلومیٹر کا علاقہ عسکریت پسندوں سے صاف کر دیا گیا ہے۔اس مرحلے کا آغاز رواں سال فروری میں ہوا تھا۔

اتوار کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی 'آئی ایس پی آر' کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کی شوال وادی میں جاری  آپریشن کے اس مرحلے میں 160 جنگجو زخمی بھی ہوئےجبکہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک آٹھ فوجی ہلاک اور 39 زخمی ہوئے۔ 

عسکریت پسندوں سے صاف کروائے گئے علاقوں میں منا، گرباز، لاتکا، انزرکاس اور مگروتائی کے علاقے شامل ہیں جبکہ وادی شوال میں واقع نوہزار فٹ بلند پہاڑی چوٹیوں کو بھی عسکریت پسندوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔

تاہم بیان میں کہا گیا کہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع چند ایک مقامات پر عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی اب بھی جاری ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل منصوبے کے مطابق جاری ہے اور اب تک سینتیس ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

دوسری طرف گزشتہ اتوار کو لاہور میں ہوئےخود کش دھماکے کے بعد پاک فوج نے رینجرز اور انٹلی جنس اداروں کی مد د سے صوبہ پنجاب میں آپریشن شروع کیا تھا جس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا بتایا گیا۔ تاہم مقامی میڈیا میں ایسا تاثر سامنے آیا کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے مابین ملک کے سب سے بڑے صوبے میں اس آپریشن کے طریقہ کار کے حوالے سے بظاہر کچھ اختلاف ہے۔

تاہم مبصرین کا ماننا ہے کہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لیے کی جانے کارروائیاں پاکستان کے دوسرے صوبوں بالخصوص سندھ میں جاری آپریشن سے مختلف ہیں۔

سابق سیکرٹری دفاع اور ریٹائرڈ لیفٹنیٹ جنرل نعیم خالد لودھی نے اس بارے میں وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ،" جس طرح کا اختیار رینجرز کا سندھ میں تھا وہ اس لیے تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے تمام جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں سب اس بات پر متفق ہوئے ، رینجرز کو (مشتبہ) لوگوں کو پکڑنے اور گرفتار کرنے کے پولیس کے خصوصی اختیارات دیئے گئے وہ (اختیارات) ابھی یہاں (پنجاب میں) نہیں ہیں"۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی۔ حکام ان واقعات کو دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا ردعمل قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اب عام شہریوں کو نشانہ بنا کر ملک میں  خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔



:دیگر مضامین
(04.04.2016) کراچی:سی ٹی ڈی کے پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
(03.04.2016) پشاور میں بھتہ خوری، کابل سے مدد مانگنے کا فیصلہ
(02.04.2016) پاکستان میں تقریباً ستر لاکھ لوگ منشیات کے عادی ،  روزانہ 700 افراد مر جاتے ہیں
(01.04.2016) پاکستان کا بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی نہ دینے کا فیصلہ
(31.03.2016) کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار
(31.03.2016) کراچی: مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے قریب سے 4مشتبہ افراد گرفتار
(29.03.2016) مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے: مظاہرین
(28.03.2016) لاہور:گشن اقبال پارک خودکش دھماکہ،مقدمہ درج کر لیا گیا
(27.03.2016) کراچی:سندھ رینجرز کا کورنگی میں چھاپہ2ٹارگٹ کلرز گرفتار،اسلحہ برآمد
(26.03.2016) پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن، 95مشتبہ افراد زیر حراست
(26.03.2016) جنوبی ایشیا: کم عمری میں شادیاں، بنگلہ دیش سرفہرست
(24.03.2016)  وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
(22.03.2016) وزیرآباد:پی ٹی آئی کارکنوں کاڈی آر او کےآفس پراحتجاج 
(22.03.2016) این اے 101 اور پی ایس 23 میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے
(21.03.2016) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا
(20.03.2016) کراچی:منگھوپیرپولیس مقابلہ،سانحہ عاشورہ کا مرکزی ملزم ہلاک
(19.03.2016) ڈکٹیٹر کے خلاف ہیں، فوج کے نہیں، خواجہ سعد رفیق
(18.03.2016) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی پہنچ گئے ہیں۔
(17.03.2016) کراچی:جعفر طیار سوسائٹی اور غریب آباد میں آپریشن،10افراد زیر حراست
(17.03.2016) ایف آئی اے کا نیا خط موصول، مرچنٹ کی پاکستان آنے کیلئے مشاورت



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں