کراچی میں ریٹرنگ افسران نے این اے 245 کے انتخابی نتائج جاری کر دیئے۔ ایم کیو ایم کے کمال ملک 39 ہزار 5 سو 97 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کے مطابق این اے 245 سے ایم کیو ایم کے کمال ملک 39 ہزار 5 سو 97 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئےہیں۔
پیپلز پارٹی کے شاہد حسین نے 3 ہزار 1 سو 16 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ خان کو 1 ہزار 4 سو 89 ووٹ ملے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق حلقہ این اے 245 پر گیارہ اعشاریہ اکیس فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔