کراچی میں ٹی وی آرٹسٹ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی پارلر پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں سرکاری افسر، ان کی اہلیہ اور دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ شارع فیصل تھانے میں مقدمہ بیوٹی پارلر کی مالکن اور ٹی وی آرٹسٹ شگفتہ اعجاز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
شگفتہ اعجاز کے بیوٹی پارلر پر گذشتہ روز مسلح افراد نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی۔
ملزمان نے گارڈ سے اسلحہ چھینا اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔