جنگی جنون میں مبتلا بھارت امریکا سے چالیس ڈرونز خریدنے کا خواہشمند ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی اس خواہش کی تکمیل کے لئے امریکی حکام سے بات چیت بھی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرونز خریدنے کا مقصد پاکستان اور چین کی سرحد پر نظر رکھنا اور بحر ہند کی نگرانی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پہلے ہی فرانس سے 36 لڑاکا طیارے خریدنے کی ڈیل کرچکا ہے
اور اسرائیل سے بھی ڈرون طیارے حاصل کرچکا ہے۔