14.10.2026, 08:08am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » سیدہ رافیعہ گیلانی
 

جرم ہوتا دیکھ کر چپ ہیں تو شریک جرم ہیں۔ رافیعہ گیلانی
10.04.2016, 05:12am , اتوار (GMT+1)

رافیعہ گیلانی
مولا علی علیہ السلام کا قول ھے کی آدمی پر مصیبت اسکے اعمال کےسبب آتی ھے ، یہ بات سو فیصد درست ھے ، ھمارے ملک میں ہر مسلہ ھمارے ھی سبب سے ھے بیروز گاری ، رشوت دہشت گردی  کی وارداتیں ، اقربا پروری ، لوٹ مار قتل غارت عدم بر داشت خود غرضی ،جھوٹ غرض یہ کے ھر لعنت جس سے قومیں ملک تباہ و برباد ھوتے ھیں ان سب میں ھم سب برابر کے مجرم ھیں اگر یہ سب  جرم عام ھیں اس ملک میں تو ھم سب ھی بلا واسطہ یا با لواسطہ ضرور ملوث ھیں کھیں خود یہ سب کرا رھے ھوتے ھیں کھیں سب ھوتا دیکھ کر خاموش ھیں

 یاد رھے خاموش رھنے والا بھی جرم کرنے والے جیسا ھی ھے اگر ھم جرم ھوتا دیکھ کر چپ ھیں تو ھم نے اس کو اپنے رضا مند ھونے کا ثبوت دیا ھے - ملک میں دہشت گردی پروان چڑھی دو لاکھ معصوم جانوں کا ضیاع ھوا ھم بحیثیت قوم چپ رھے ، ملک میں رشوت کو بازار گرم رہا سب خاموش بلکہ اس رسم کو بڑھا نے میں ساتھ دینے لگے اور اپنے کاموں میں رشوت دینے یا لینے میں راہ ھموار کرنے لگے غرض کسی نے بھی احتجاج نا کیا  بلکہ اس طریقہ کار کو اپنایا ، اسی طرح اگر کوئی بھی اس ملک کا شہری دہشت گردی کا شکار ھو تو سب کو درد تکلیف محسوس ھونا تھی بحیثیت قوم سب کا درد سانجھا ھوتا ھے لیکن صرف وھی لوگ ھی باہر نکلے جو متاثر تھے اس  بے حسی اور لاپرواھی  کا  نتجہ نکلا کے مفاد پرست اور  خود غرض افراد کا ٹولہ ھماری نبضیں پہچان گیا اور اپنے  اپنے مفاد  میں ھمیں بے جان  چیز سمجھ کر استعمال کرنے لگا اگر ھم ایک احساس ایک درد ایک نام  سے چلتے تو کسی کو جرات نھیں ھمیں غلام بنائے وہ چاھے ملک کے اندر سے ھمارے دشمن ھوں یا بیرونی ،

 آج جو ھمارے ملک کے سب سے بڑے عہدہ دار کے بارے میں جو انکشافات ھو رھے ھیں یہ قطعا ئی غیر یقینی نھیں ھیں ، ان میں کسی  غیر ملکی اخبارات سے گواھی لینے کی بھی ضرورت ت نھیں تھی اگر ھم زندہ قوم کی طرح ھوتے تو ایک ملک جس میں کئی جگہ پر سکول نھیں ھیں اگر ھیں تو وہ عمارات سے محروم ھیں اور ملک میں کافی علاقے ایسے ھیں جہان بنیادی صحت کی سہولیات نھیں ھیں ھسپتال نھیں ھیں سینکڑوں معصوم جانیں سسک سسک کر مر جاتی ھیں ، جہاں پارکوں مسجدوں سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات کے لئے پولیس دستیاب نھیں ھے ۔ توانائی کا بحران ھے ملکی صنعت تباھی کے دھانے پر ھے مہنگائی ٹیکس کے بھر مار ھے لوگ ایک دوسرے کو غارت کرنے پر تولے ھیں دہشت گردی سے نبٹنے کی کوئی راہ نھیں نکالی جاتی مجرموں کو سزا نھیں ھوتی بلکہ الیکشن لڑا کر معز ز ھونے کا سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ھے ، یہ سب وہ سنگین جرم ھیں جو ھمیں ھمارے بر سر اقتدار طبقہ نے دیئے ھیں اور ایک ایک شواھد کے ساتھ ھمارے سامنے ھیں ھم چپ ھیں تو یہ ھماری اپنی  کم عقلی ھے ھمیں اس غفلت سے باھر نکلنے کی اشد ضرورت ھے ھم نے خود ان لوگوں کو خود پر مسلط کیا ھوا ھے اور سر پر بٹھا کر اپنے خون پسینے کی کمائی سے ان کو نقب لگانے کی اجازت دے رکھی ھے ایک ایک پاکستانی سے گزارش ھے اپنے حق کو پہچانو اپنے ملک سے محبت کا حق ادا کرو 

اٹھو باہر نکلو غاصبو کو سبق سکھاؤ ان سے جان چھڑاؤ آج نئے عزم کی ضرورت ھے سب پاکستانی ھو کر اپنے ملک کا دفاع کرو - یہ لوگ ھمیں ایک ایک کر کے مار رھے ھیں اور خود  اقتدار کے دولت ، مزے لوٹ رھے ھیں ، دہشت گردی میں بھی تو عام پاکستانی ھی مرتا ھے ان کے تو ایک ایک فرد پر پوری فورس آجاتی ھے حفاظت کرنے - ھمارا خون پانی بنا ھے ھمارا پیسے پر یہ خون خوار انسان کی شکل میں بھیڑیئے پل رھے ھیں ، اب وقت ھے ھم خود ھی اپنا دفاع کریں ان سے جان چھڑائیں 

اب اگر دیر کی تو ھماری نسلیں بھی آزادی کی مفہوم کو نا سمجھیں گی

  غلامی تو غلامی ھی ھے وہ چاھے کسی دوسرے ملک کی ھو یا افراد کی آج ھمارے ملک پر چند افراد کا قبضہ ھے وہ ھمارے سیاہ سفید کے مالک بنے ھیں اور باقی ساری قوم مفلوج بن چکی ھے - یہ بھیڑیا صفت حکمران  ھمارے لئے کچھ بھی اچھا نھیں کریں گے کبھی بھی نھیں یہ صرف اپنی اپنی نسلوں کی بھلائی کے لئے باری باری آتے رھیں گے اور ھمیں زندہ در گور کر کے ایک سے ایک مسائل بھی گھیرتے رھیں گے اور ھم بھنور سے باہر نھیں نکل پائیں گے ، 


:دیگر مضامین
(05.04.2016) مفاد پرستی نے رشتوں کا تقدس بھی گہنا دیا ہے۔ از۔۔رافیعہ گیلانی
(15.04.2014) مفاد پرستی نے رشتوں کا تقدس بھی گہنا دیا ہے۔ دوسری قسط ۔ از۔۔رافیعہ گیلانی
(04.10.2013) پاکستان میں جرائم کا سد باب کرنا ضروری ھے۔۔۔از۔۔۔سیدہ رافیعہ گیلانی
(03.10.2013) پاکستان میں جرائم کا سد باب کرنا ضروری ھے۔۔۔از۔۔۔سیدہ رافیعہ گیلانی
(13.08.2013) پاکستان کے حالات اور تعلیمی نظام ۔ ۔۔۔ از.... سیدہ رفعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(13.06.2013)  ۔‎امتحانات ، لوڈ شیڈنگ اور گرمی ۔۔۔۔از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(17.05.2013)  سب سے بڑا مسلہ جہالت ہے ۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(17.04.2013) پاکستان کے حالات اور تعلیمی نظام ۔۔۔۔۔ از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی۔ راجن پور
(22.03.2013) خود احتسابی کا عمل اور مسلمان ۔ ۔۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(17.03.2013) جیسی روح ویسے فرشتے ۔۔۔۔از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ رجن پور
(07.03.2013) اسلام میں ظلم کے بارے میں احکامات ۔ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(26.02.2013)  اخلاق کے معیار اور اصول ۔از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔راجن پور
(10.02.2013) اسلام میں وحدت و یگانگی کا تصور ۔۔ از : سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(24.01.2013) محبت رسول صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ھم ۔ از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔راجن پور
(10.01.2013) آج کا استاد اور شاگرد پرانے وقتوں کا نہیں ۔از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔راجن پور
(28.12.2012) انسانی حقوق ۔۔۔۔۔ از؛ ........ سیدہ رافیعہ گیلانی ۔...... راجن پور



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں